سنن الترمذی - دعاؤں کا بیان - حدیث نمبر 3400
حدیث نمبر: 3400
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ سُهَيْلٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُنَا إِذَا أَخَذَ أَحَدُنَا مَضْجَعَهُ أَنْ يَقُولَ:‏‏‏‏ اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَوَاتِ وَرَبَّ الْأَرَضِينَ، ‏‏‏‏‏‏وَرَبَّنَا وَرَبَّ كُلِّ شَيْءٍ، ‏‏‏‏‏‏وَفَالِقَ الْحَبِّ وَالنَّوَى، ‏‏‏‏‏‏وَمُنْزِلَ التَّوْرَاةِ وَالْإِنْجِيلِ وَالْقُرْآنِ، ‏‏‏‏‏‏أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ كُلِّ ذِي شَرٍّ أَنْتَ آخِذٌ بِنَاصِيَتِهِ، ‏‏‏‏‏‏أَنْتَ الْأَوَّلُ فَلَيْسَ قَبْلَكَ شَيْءٌ وَأَنْتَ الْآخِرُ فَلَيْسَ بَعْدَكَ شَيْءٌ وَالظَّاهِرُ فَلَيْسَ فَوْقَكَ شَيْءٌ وَالْبَاطِنُ فَلَيْسَ دُونَكَ شَيْءٌ، ‏‏‏‏‏‏اقْضِ عَنِّي الدَّيْنَ وَأَغْنِنِي مِنَ الْفَقْرِ . قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
اسی کے بارے میں
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ہمیں حکم دیتے تھے کہ جب ہم میں سے کوئی اپنے بستر پر سونے کے لیے جائے تو کہے: «اللهم رب السموات ورب الأرضين وربنا ورب کل شيء وفالق الحب والنوی ومنزل التوراة والإنجيل والقرآن أعوذ بک من شر کل ذي شر أنت آخذ بناصيته أنت الأول فليس قبلک شيء وأنت الآخر فليس بعدک شيء والظاهر فليس فوقک شيء والباطن فليس دونک شيء اقض عني الدين وأغنني من الفقر» اے آسمانوں اور زمینوں کے رب! اے ہمارے رب! اے ہر چیز کے رب! زمین چیر کر دانے اور گٹھلی سے پودے اگانے والے، توراۃ، انجیل اور قرآن نازل کرنے والے، اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں ہر شر والی چیز کے شر سے، تو ہی ہر شر و فساد کی پیشانی اپنی گرفت میں لے سکتا ہے۔ تو ہی سب سے پہلے ہے تجھ سے پہلے کوئی چیز نہیں ہے، تو ہی سب سے آخر ہے، تیرے بعد کوئی چیز نہیں ہے، تو سب سے ظاہر (اوپر) ہے تیرے اوپر کوئی چیز نہیں ہے، تو باطن (نیچے و پوشیدہ) ہے تیرے سے نیچے کوئی چیز نہیں ہے، مجھ پر جو قرض ہے اسے تو ادا کر دے اور تو مجھے محتاجی سے نکال کر غنی کر دے ۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الذکر والدعاء ١٧ (٢٧١٣)، سنن ابی داود/ الأدب ١٠٧ (٥٠٥١)، سنن ابن ماجہ/الدعاء ٢ (٣٨٧٣) (تحفة الأشراف: ١٢٦٣١)، و مسند احمد (٢/٤٠٤) (صحیح)
قال الشيخ الألباني: صحيح الکلم الطيب (40)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 3400
Sayyidma Abu Hurayrah (RA) reported that Allah’s Messenger would command them that when one of them took to his bed, he must pray: “ O Allah, Lord of the heavens and the earth, our Lord and Lord of everything, Who splits the grain and the kernel, Who has sent down the Torah and the Injeel and the Qur’an. I seek refuge in You from the evil of every source of evil whom You do seize by the forelock! You are the First, nothing being before You and You are the last, nothing being after You. You are the Manifest, nothing being above You and You are the Hidden, nothing being beyond You, pay for me the debt and grant me riches rather than poverty.” [Ahmed 8969, Muslim 2713, Abu Dawud 5051, Ibn e Majah 3873] --------------------------------------------------------------------------------
Top