سنن الترمذی - دعاؤں کا بیان - حدیث نمبر 3415
حدیث نمبر: 3415
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا مَسْلَمَةُ بْنُ عَمْرٍو، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ كَانَ عُمَيْرُ بْنُ هَانِئٍ يُصَلِّي كُلَّ يَوْمٍ أَلْفَ سَجْدَةٍ، ‏‏‏‏‏‏وَيُسَبِّحُ مِائَةَ أَلْفِ تَسْبِيحَة.
رات کو آنکھ کھل جانے پر پڑھی جانے والے دُعا
مسلمہ بن عمرو کہتے ہیں کہ عمیر بن ہانی ١ ؎ ہر دن ہزار رکعتیں نمازیں پڑھتے تھے، اور سو ہزار (یعنی ایک لاکھ) تسبیحات پڑھتے تھے، یعنی سبحان اللہ کہتے تھے۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف ( تحفة الأشراف: ١٩١٨١) (ضعیف الإسناد) (سند میں " مسلمہ بن عمرو شامی " مجہول راوی ہیں)
وضاحت: ١ ؎: یہ دمشق کے رہنے والے ایک تابعی ہیں، ستۃ کے رواۃ میں سے ہیں، اور ثقہ ہیں، ١٢٧ ھ میں شہید کردیئے گئے۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد مقطوع
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 3415
Ali ibn Hujr reported that Muslamah ibn Amr reported that Umayr ibn Hani made a thousand prostrations every day and glorified Allah with SubhanAllah a hundred thousand times.
Top