سنن الترمذی - دعاؤں کا بیان - حدیث نمبر 3506
حدیث نمبر: 3506
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ حَمَّادٍ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ إِنَّ لِلَّهِ تِسْعَةً وَتِسْعِينَ اسْمًا مِائَةً غَيْرَ وَاحِدٍ مَنْ أَحْصَاهَا دَخَلَ الْجَنَّةَ .قَالَ يُوسُفُ، وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ. قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، ‏‏‏‏‏‏وَقَدْ رُوِيَ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
باب
ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے ننانوے ١ ؎ نام ہیں، سو میں ایک کم، جو انہیں یاد رکھے وہ جنت میں داخل ہوگا ٢ ؎۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الشروط ١٨ (٢٧٣٦)، والدعوات ٦٨ (٦٤١٠)، والتوحید ١٢ (٧٣٩٢)، صحیح مسلم/الذکر والدعاء ٢ (٢٦٧٧) (تحفة الأشراف: ١٤٥٣٦) (صحیح)
قال الشيخ الألباني: صحيح، المشکاة (2288 / التحقيق الثاني)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 3506 امام ترمذی کہتے ہیں کہ یوسف نے کہا: ہم سے بیان کیا عبدالاعلی نے اور عبدالاعلی نے ہشام بن حسان سے، ہشام نے محمد بن سیرین سے، محمد بن سیرین نے ابوہریرہ ؓ سے نبی اکرم سے اسی کے مثل روایت کی۔
تخریج دارالدعوہ: انظر ماقبلہ (صحیح)
وضاحت: ١ ؎: یہاں نناوے کا لفظ «حصر» کے لیے نہیں ہے کیونکہ ابن مسعود ؓ کی ایک حدیث ( جو مسند احمد کی ہے اور ابن حبان نے اس کی تصحیح کی ہے ) میں ہے کہ آپ دعا میں کہا کرتے تھے: اے اللہ میں ہر اس نام سے تجھ سے مانگتا ہوں جو تم نے اپنے لیے رکھا ہے اور جو ابھی پردہ غیب میں ہے، اس معنی کی بنا پر اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ مذکور بالا ان ننانوے ناموں کو جو یاد کرلے گا … نیز اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ اللہ کا اصل نام اللہ ہے باقی نام صفاتی ہیں۔ ٢ ؎: یعنی جو ان کو یاد کرلے اور صرف بسرد الاسماء معرفت اسے حاصل ہوجائے اور ان میں پائے جانے والے معنی و مفہوم کے تقاضوں کو پورا کر کے ان کے مطابق اپنی زندگی گزارے گا وہ جنت کا مستحق ہوگا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، المشکاة (2288 / التحقيق الثاني)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 3506
Sayyidina Abu Hurayrah (RA) reported that the Prophet ﷺ said, “Surely Allah has ninety-nine names-a hundred, less one. He who remembers them will enter Paradise.” [Ibn e Majah 3860, Ahmed 7505]
Top