سنن الترمذی - زکوۃ کا بیان - حدیث نمبر 626
حدیث نمبر: 626
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى الْمَازِنِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ لَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسِ ذَوْدٍ صَدَقَةٌ، ‏‏‏‏‏‏وَلَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسِ أَوَاقٍ صَدَقَةٌ، ‏‏‏‏‏‏وَلَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسَةِ أَوْسُقٍ صَدَقَةٌ . وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، ‏‏‏‏‏‏وَابْنِ عُمَرَ، ‏‏‏‏‏‏وَجَابِرٍ، ‏‏‏‏‏‏وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو.
کھیتی پھلوں اور غلے کی زکوة
ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم نے فرمایا: پانچ اونٹوں ١ ؎ سے کم میں زکاۃ نہیں ہے، اور پانچ اوقیہ ٢ ؎ چاندنی سے کم میں زکاۃ نہیں ہے اور پانچ وسق ٣ ؎ غلے سے کم میں زکاۃ نہیں ہے۔
امام ترمذی کہتے ہیں: اس باب میں ابوہریرہ، ابن عمر، جابر اور عبداللہ بن عمرو ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الزکاة ٤ (١٤٠٥)، و ٣٢ (١٤٤٧)، و ٤٢ (١٤٥٩)، و ٥٦ (١٤٨٤)، صحیح مسلم/الزکاة ١ (٩٧٩)، سنن ابی داود/ الزکاة ١ (١٥٥٨)، سنن النسائی/الزکاة ٥ (٢٤٤٧)، و ١٨ (٢٤٧٥)، و ٢١ (٢٤٨٥)، و ٢٤ (٢٤٨٩)، سنن ابن ماجہ/الزکاة ٦ (١٧٩٣)، ( تحفة الأشراف: ٤٤٠٢)، موطا امام مالک/الزکاة ١ (١)، مسند احمد (٣/٦، ٤٥، ٦٠، ٧٣، ٧٤، ٧٩)، سنن الدارمی/الزکاة ١١ (١٦٧٣) (صحیح)
وضاحت: ١ ؎: یہ اونٹوں کا نصاب ہے اس سے کم میں زکاۃ نہیں۔ ٢ ؎: اوقیہ چالیس درہم ہوتا ہے، اس حساب سے ٥ اوقیہ دو سو درہم کے ہوئے، موجودہ وزن کے حساب سے دو سو درہم ٥٩٥ گرام کے برابر ہے۔ ٣ ؎: ایک وسق ساٹھ صاع کا ہوتا ہے پانچ وسق کے تین سو صاع ہوئے موجودہ وزن کے حساب سے تین سو صاع کا وزن تقریباً ( ٧٥٠) کلوگرام یعنی ساڑھے سات کو ئنٹل بنتا ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (1793)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 626
Sayyidina Abu Sa’eed Khudri (RA) reported that the Prophet ﷺ said, “There is no zakah on less than five camels. There is no zakah on less than five ooqiyah silver. And, there is not zakah on less than five awsaqO of grain. [Ahmed11253. Bukhari 742, Muslim 979, Abu Dawud 155$, Nisai 2441, Ibn e Majah 1793]
Top