سنن الترمذی - سفرکا بیان - حدیث نمبر 586
حدیث نمبر: 586
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْجُمَحِيُّ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُسْلِمٍ، حَدَّثَنَا أَبُو ظِلَالٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ مَنْ صَلَّى الْغَدَاةَ فِي جَمَاعَةٍ ثُمَّ قَعَدَ يَذْكُرُ اللَّهَ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ كَانَتْ لَهُ كَأَجْرِ حَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ تَامَّةٍ تَامَّةٍ تَامَّةٍ . قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ وَسَأَلْتُ مُحَمَّدَ بْنَ إِسْمَاعِيل، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي ظِلَالٍ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ هُوَ مُقَارِبُ الْحَدِيثِ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ مُحَمَّدٌ:‏‏‏‏ وَاسْمُهُ هِلَالٌ.
فجر کی نماز کے بعد طلوع آفتاب تک مسجد میں بیٹھنا مستحب ہے
انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا: جس نے نماز فجر جماعت سے پڑھی پھر بیٹھ کر اللہ کا ذکر کرتا رہا یہاں تک کہ سورج نکل گیا، پھر اس نے دو رکعتیں پڑھیں، تو اسے ایک حج اور ایک عمرے کا ثواب ملے گا ۔ وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا: پورا، پورا، پورا، یعنی حج و عمرے کا پورا ثواب ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں: ١- یہ حدیث حسن غریب ہے، ٢- میں نے محمد بن اسماعیل بخاری سے (سند میں موجود راوی) ابوظلال کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: وہ مقارب الحدیث ہیں، محمد بن اسماعیل بخاری کہتے ہیں کہ ان کا نام ہلال ہے۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف ( تحفة الأشراف: ١٦٤٤) (حسن)
وضاحت: ١ ؎: آج امت محمدیہ «علی صاحبها الصلاة والسلام» کے تمام ائمہ اور اس کے سب مقتدی اس اجر عظیم اور اول النہار کی برکتوں سے کس قدر محروم ہیں، ذرا اس حدیث سے اندازہ لگائیے۔ «إلاما شاء اللہ اللهم اجعلنا منهم»
قال الشيخ الألباني: حسن، التعليق الرغيب (1 / 164 و 165)، المشکاة (971)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 586
Sayyidina Anas narrated that Allah’s Messenger ﷺ said, “As for him who prays the fajr salah with the congregation and then sits down remembering Allah till the sun has risen when he prays two rakaat, there is for him a reward of Hajj and Umrah.” Anas (RA) reported that he said, “Complete, comoplete, complete!” --------------------------------------------------------------------------------
Top