سنن الترمذی - فتنوں کا بیان - حدیث نمبر 2182
حدیث نمبر: 2182
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ:‏‏‏‏ انْفَلَقَ الْقَمَرُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ اشْهَدُوا ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ وَفِي الْبَابِ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، ‏‏‏‏‏‏وَأَنَسٍ، ‏‏‏‏‏‏وَجُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، ‏‏‏‏‏‏وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
چاند کے پھٹنے کے متعلق
عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ کے زمانہ میں چاند (دو ٹکڑوں میں) ہوگیا تو رسول اللہ نے فرمایا: تم لوگ گواہ رہو ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں: ١ - یہ حدیث حسن صحیح ہے، ٢ - اس باب میں ابن مسعود، انس اور جبیر بن مطعم ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/صفات المنافقین ٨ (٢٨٠١) (تحفة الأشراف: ٧٣٩٠) (صحیح )
وضاحت: ١ ؎: چاند کا دو ٹکڑوں میں بٹ جانا نبی اکرم کے زمانے میں ہوا، اس معجزہ کا ظہور اہل مکہ کے مطالبے پر ہوا تھا صحیحین میں ہے کہ چاند کے دو ٹکڑے ہوگئے، یہاں تک کہ لوگوں نے حرا پہاڑ کو اس کے درمیان دیکھا، اس کا ایک ٹکڑا پہاڑ کے اوپر اور دوسرا اس سے نیچے تھا، یہ آپ کے واضح معجزات میں سے ہے، ایسی متواتر احادیث سے اس کا ثبوت ہے جو صحیح سندوں سے ثابت ہیں، جمہور علماء اس معجزہ کے قائل ہیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2182
Sayyidina lbn Umar (RA) said that in the era of Allah’s Messenger ﷺ the moon was split, and he said, “Be you witnesses!.” [Muslim 2800]
Top