سنن الترمذی - فتنوں کا بیان - حدیث نمبر 2233
حدیث نمبر: 2233
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:‏‏‏‏ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَيُوشِكَنَّ أَنْ يَنْزِلَ فِيكُمْ ابْنُ مَرْيَمَ حَكَمًا مُقْسِطًا فَيَكْسِرَ الصَّلِيبَ، ‏‏‏‏‏‏وَيَقْتُلَ الْخِنْزِيرَ، ‏‏‏‏‏‏وَيَضَعَ الْجِزْيَةَ، ‏‏‏‏‏‏وَيَفِيضَ الْمَالُ، ‏‏‏‏‏‏حَتَّى لَا يَقْبَلَهُ أَحَدٌ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
عیسی بن مریم کے نزول کے بارے میں
ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! عنقریب تمہارے درمیان عیسیٰ بن مریم حاکم اور منصف بن کر اتریں گے، وہ صلیب کو توڑیں گے، سور کو قتل کریں گے، جزیہ ختم کردیں گے، اور مال کی زیادتی اس طرح ہوجائے گی کہ اسے کوئی قبول کرنے والا نہ ہوگا ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/البیوع ١٠٢ (٢٢٢٢)، والمظالم ٣١ (٢٤٧٦)، والأنبیاء ٤٩ (٣٤٤٨)، صحیح مسلم/الأیمان ٧٠ (١٥٥)، سنن ابن ماجہ/الفتن ٣٣ (٤٠٧٨) (تحفة الأشراف: ١٣٢٢٨)، و مسند احمد (٢/٢٣٠، ٢٧٢، ٣٩٤، ٤٨٢، ٥٣٨) (صحیح )
وضاحت: ١ ؎: علماء کا کہنا ہے کہ دیگر انبیاء کو چھوڑ کر عیسیٰ (علیہ السلام) کے نزول میں یہ حکمت پوشیدہ ہے کہ اس نزول سے یہود کے اس زعم کو کہ انہوں نے عیسیٰ کو قتل کیا ہے، باطل کرنا مقصود ہے، چناچہ نزول عیسیٰ سے ان کے جھوٹ کی قلعی کھل جائے گی۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (4078)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2233
Sayyidina Abu Hurairah (RA) reported that the Prophet ﷺ said, “By Him in Whose hand is my soul, Ibn Maryam will soon descend among you as a just judge. He will break the cross, kill swine and abolish the jizyah, and wealth will flow to such abundance that no one will take it.” [Ahmed 10944, Bukhari 2222, Muslim 155, Ibn Majah 4078] --------------------------------------------------------------------------------
Top