سنن الترمذی - فضائل قرآن کا بیان۔ - حدیث نمبر 2879
حدیث نمبر: 2879
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ الْمُغِيرَةِ أَبُو سَلَمَةَ الْمَخْزُومِيُّ الْمَدَنِيُّ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ الْمُلَيْكِيِّ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ مُصْعَبٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ مَنْ قَرَأَ حم الْمُؤْمِنَ إِلَى إِلَيْهِ الْمَصِيرُ ، ‏‏‏‏‏‏وَآيَةَ الْكُرْسِيِّ حِينَ يُصْبِحُ، ‏‏‏‏‏‏حُفِظَ بِهِمَا حَتَّى يُمْسِيَ، ‏‏‏‏‏‏وَمَنْ قَرَأَهُمَا حِينَ يُمْسِي حُفِظَ بِهِمَا حَتَّى يُصْبِحَ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ، ‏‏‏‏‏‏وَقَدْ تَكَلَّمَ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ فِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ الْمُلَيْكِيِّ مِنْ قِبَلِ حِفْظِهِ، ‏‏‏‏‏‏وَزُرَارَةُ بْنُ مُصْعَبٍ هُوَ ابْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، ‏‏‏‏‏‏وَهُوَ جَدُّ أَبِي مُصْعَبٍ الْمَدَنِيِّ.
سورت بقرہ اور آیة الکرسی کی فضیلت کے متعلق
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا: جس نے سورة مومن کی (ابتدائی تین آیات) «حم» سے «إليه المصير» تک اور آیت الکرسی صبح ہی صبح (بیدار ہونے کے بعد ہی) پڑھی تو ان دونوں کے ذریعہ شام تک اس کی حفاظت کی جائے گی، اور جس نے ان دونوں کو شام ہوتے ہی پڑھا تو ان کے ذریعہ اس کی صبح ہونے تک حفاظت کی جائے گی ۔
امام ترمذی کہتے ہیں: ١ - یہ حدیث غریب ہے، ٢ - بعض اہل علم نے عبدالرحمٰن بن ابی بکر بن ابی ملیکہ کے حافظے کے سلسلے میں کلام کیا ہے، ٣ - زرارہ بن مصعب کا پورا نام زرارہ بن مصعب بن عبدالرحمٰن بن عوف ہے، اور وہ ابومصعب مدنی کے دادا ہیں۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: ١٤٩٥) (ضعیف) (سند میں عبد الرحمن ملی کی ضعیف راوی ہیں )
قال الشيخ الألباني: ضعيف، المشکاة (2144 / التحقيق الثاني) // ضعيف الجامع الصغير (5769) //
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2879
Sayyidina Abu Hurairah (RA) reported that Allah’s Messenger ﷺ said, “If anyone recites in the morning (Al-Quran 40:1-3) and ayat al-kursi (2:255) then he is protected thereby until evening. And, if anyone recites these verses in the evening then he is protected thereby till it is morning.” --------------------------------------------------------------------------------
Top