سنن الترمذی - قرأت کا بیان - حدیث نمبر 2936
حدیث نمبر: 2936
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ الرَّازِيُّ، حَدَّثَنَا نُعَيْمُ بْنُ مَيْسَرَةَ النَّحْوِيُّ، عَنْ فُضَيْلِ بْنِ مَرْزُوقٍ، عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ:‏‏‏‏ قَرَأَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَلَقَكُمْ مِنْ ضَعْفٍ سورة الروم آية 54، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ مِنْ ضُعْفٍ .
حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ فُضَيْلِ بْنِ مَرْزُوقٍ، عَنْ عَطِيَّةَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏نَحْوَهُ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ، ‏‏‏‏‏‏لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ فُضَيْلِ بْنِ مَرْزُوقٍ.
قرائت کے متعلق رسول اللہ ﷺ سے منقول احادیث کے ابواب
عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ انہوں نے نبی کے سامنے «خَلَقَكُمْ مِنْ ضَعْفٍ» (ضاد کے فتحہ کے ساتھ) پڑھا تو آپ نے فرمایا:«مِنْ ضَعْفٍ» نہیں «مِنْ ضُعْفٍ» ١ ؎ (ضاد کے ضمہ کے ساتھ) پڑھو ۔
امام ترمذی کہتے ہیں: ١ - یہ حدیث حسن غریب ہے، ٢ - ہم اسے صرف فضیل بن مرزوق کی روایت سے جانتے ہیں۔
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/ الحروف (٣٩٧٨) (تحفة الأشراف: ٧٣٣٤) (حسن )
وضاحت: ١ ؎: یہی مشہور قراءت ہے، اور ضاد کے فتحہ کے ساتھ عاصم اور حمزہ کی قراءت ہے، یعنی ہے: اللہ تعالیٰ وہ ہے جس نے تمہیں کمزوری کی حالت میں پیدا کیا۔ (الروم: ٥٤ )
قال الشيخ الألباني: حسن، الروض النضير (530)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2936
ہم سے عبد بن حمید نے بیان کیا، وہ کہتے ہیں کہ ہم سے بیان کیا یزید بن ہارون نے اور یزید بن ہارون نے فضیل بن مرذوق سے کی حدیث روایت کی فضل بن مرذوق نے عطیہ سے اور عطیہ نے ابن عمر کے واسطہ سے نبی سے اسی طرح کی حدیث روایت کی۔
تخریج دارالدعوہ: انظر ماقبلہ (حسن )
قال الشيخ الألباني: حسن، الروض النضير (530)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2936
Sayyidina Ibn Umar (RA) said that he recited before the Prophet ﷺ ‘khalaka qum min dha’fin’ He said, ‘Recite ‘khalaka qum min dhu’fin’. (30:54) --------------------------------------------------------------------------------
Top