سنن الترمذی - گواہیوں کا بیان - حدیث نمبر 2331
حدیث نمبر: 2331
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَبِيعَةَ، عَنْ كَامِلٍ أَبِي الْعَلَاءِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ عُمْرُ أُمَّتِي مِنْ سِتِّينَ سَنَةً إِلَى سَبْعِينَ سَنَةً ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ حَدِيثِ أَبِي صَالِحٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، ‏‏‏‏‏‏وَقَدْ رُوِيَ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ.
اس بارے میں کہ اس امت کی عمریں ساٹھ اور ستر سال کے درمیان ہیں
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا: میری امت کے اکثر لوگوں کی عمر ساٹھ سے ستر سال تک کے درمیان ہوگی ۔
امام ترمذی کہتے ہیں: ١ - ابوصالح کی یہ حدیث جسے وہ ابوہریرہ ؓ سے روایت کرتے ہیں حسن غریب ہے، ٢ - یہ حدیث ابوہریرہ ؓ سے اس کے علاوہ کئی اور سندوں سے بھی مروی ہے۔
تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الزہد ٢٧ (٤٢٣٦)، ویأتي عند المؤلف في الدعوات ١٠٢ (٣٥٥٠) (تحفة الأشراف: ١٢٨٧٦) (حسن صحیح) (یہ حدیث " أعمار أمتي مابین … " کے لفظ سے صحیح ہے )
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح بلفظ: أعمار أمتی ما بين ... وسيأتى برقم (3545) // هذا رقم الدع اس، وهو عندنا (2815 - 3802) //، ابن ماجة (4236)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2331
Sayyidina Abu Hurayrah (RA) reported that Allah’s Messenger ﷺ said, “The ages of my ummah will be from sixty years to seventy.”
Top