سنن الترمذی - لباس کا بیان - حدیث نمبر 1731
حدیث نمبر: 1731
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلَّالُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ مَنْ جَرَّ ثَوْبَهُ خُيَلَاءَ، ‏‏‏‏‏‏لَمْ يَنْظُرِ اللَّهُ إِلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ:‏‏‏‏ فَكَيْفَ يَصْنَعْنَ النِّسَاءُ بِذُيُولِهِنَّ ؟ قَالَ:‏‏‏‏ يُرْخِينَ شِبْرًا ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَتْ:‏‏‏‏ إِذًا تَنْكَشِفُ أَقْدَامُهُنَّ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ فَيُرْخِينَهُ ذِرَاعًا لَا يَزِدْنَ عَلَيْهِ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
عورتوں کے دامن کی لمبائی
عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا: جو شخص تکبر سے اپنا کپڑا گھسیٹے گا اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی طرف نہیں دیکھے گا ، ام سلمہ نے کہا: عورتیں اپنے دامنوں کا کیا کریں؟ آپ نے فرمایا: ایک بالشت لٹکا لیں ، انہوں نے کہا: تب تو ان کے قدم کھل جائیں گے، آپ نے فرمایا: ایک بالشت لٹکائیں ١ ؎ اور اس سے زیادہ نہ لٹکائیں ۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف وانظر ما قبلہ (تحفة الأشراف: ٧٥٢٦) (صحیح )
وضاحت: ١ ؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ کپڑا لٹکانے کے سلسلہ میں مردوں اور عورتوں کے لیے الگ الگ حکم ہے، مردوں کے لیے آدھی پنڈلی تک لٹکانا زیادہ بہتر ہے، تاہم ٹخنوں تک رکھنے کی اجازت ہے، لیکن ٹخنوں کا کھلا رکھنا بےحد ضروری ہے، اس کے برعکس عورتیں نہ صرف ٹخنے بلکہ پاؤں تک چھپائیں گی، خاص طور پر جب وہ باہر نکلیں تو اس کا خیال رکھیں کہ پاؤں پر کسی غیر محرم کی نظر نہ پڑے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (3580 - 3581)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 1731
Sayyidina Ibn Umar (RA) reported that Allah’s Messenger ﷺ said, “If anyone trails arrogantly his lower garment below his ankles then Allah will not look at huh on the day of Resurrection.” Sayyidah Umm Salamah asked him. “How should women make their skirts?” He said, “Let them leave it down a span.” She said, “In that case, a woman’s legs might be uncovered.” So, he said, “They may let it down a cubit, but not more.” [Muslim 2085]
Top