سنن الترمذی - لباس کا بیان - حدیث نمبر 1746
حدیث نمبر: 1746
حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ، وَالْحَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ، قَالَا:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْالزُّهْرِيِّ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ:‏‏‏‏ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ الْخَلَاءَ نَزَعَ خَاتَمَهُ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ.
انگوٹھی پر کچھ نقش کرانا
انس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ جب پاخانہ جاتے تو اپنی انگوٹھی اتار دیتے ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے۔
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/ الطہارة ١٠ (١٩)، سنن النسائی/الزینة ٥١ (٥٢١٦)، سنن ابن ماجہ/الطہارة ١١ (٣٠٣)، (تحفة الأشراف: ١٥١٢)، و مسند احمد (٣/٩٩، ١٠١، ٢٨٢)، والمؤلف الشمائل ١١ (٨٨) (ضعیف) (بطریق " الزهري عن أنس " اصل روایت یہ نہیں بلکہ یہ ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے چاندی کی انگوٹھی بنوائی، پھر اسے پھینک دیا، اس روایت میں یا تو بقول امام ابوداود ہمام سے وہم ہوا ہے، یا بقول البانی اس کے ضعف کا سبب ابن جریج مدلس کا عنعنہ ہے، انہوں نے خود زہری سے نہیں سنا اور بذریعہ عنعنہ روایت کردیا ہے، تفصیل کے لیے دیکھئے: ضعیف ابی داود رقم ٤ )
وضاحت: ١ ؎: ایسا اس لیے کرتے تھے کیونکہ اس پر «محمد رسول اللہ» نقش تھا، معلوم ہوا کہ پاخانہ پیشاب جاتے وقت اس بات کا خیال رہے کہ اس کے ساتھ ایسی کوئی چیز نہیں ہونی چاہیئے جس کی بےحرمتی ہو، مثلاً اللہ اور اس کے رسول کے نام یا آیات قرآنیہ وغیرہ۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف، ابن ماجة (303) // ضعيف ابن ماجة برقم (61)، ضعيف أبي داود (5 / 19)، ضعيف سنن النسائي (400 / 5213)، المشکاة (343)، ضعيف الجامع الصغير بلفظ وضع (4390) //
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 1746
Sayyifina Anas (RA) narrated that when the Prophet ﷺ entered the privy, he took off his ring.
Top