سنن الترمذی - مناقب کا بیان - حدیث نمبر 3613
حدیث نمبر: 3613
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ، حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، عَنْالطُّفَيْلِ بْنِ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:‏‏‏‏ مَثَلِي فِي النَّبِيِّينَ كَمَثَلِ رَجُلٍ بَنَى دَارًا فَأَحْسَنَهَا وَأَكْمَلَهَا وَأَجْمَلَهَا وَتَرَكَ مِنْهَا مَوْضِعَ لَبِنَةٍ، ‏‏‏‏‏‏فَجَعَلَ النَّاسُ يَطُوفُونَ بِالْبِنَاءِ وَيَعْجَبُونَ مِنْهُ،‏‏‏‏ وَيَقُولُونَ:‏‏‏‏ لَوْ تَمَّ مَوْضِعُ تِلْكَ اللَّبِنَةِ، ‏‏‏‏‏‏وَأَنَا فِي النَّبِيِّينَ مَوْضِعُ تِلْكَ اللَّبِنَةِ .وَبِهَذَا الْإِسْنَادِ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:‏‏‏‏ إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ كُنْتُ إِمَامَ النَّبِيِّينَ وَخَطِيبَهُمْ وَصَاحِبَ شَفَاعَتِهِمْ غَيْرُ فَخْرٍ . قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ.
ابی بن کعب ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا: انبیاء میں میری مثال ایک ایسے آدمی کی ہے جس نے ایک گھر بنایا اور اسے بہت اچھا بنایا، مکمل اور نہایت خوبصورت بنایا، لیکن اس میں ایک اینٹ کی جگہ چھوڑ دی، لوگ اس میں پھرتے تھے اور اس کی خوبصورتی کو دیکھ کر تعجب کرتے تھے اور کہتے تھے، کاش اس اینٹ کی جگہ بھی پوری ہوجاتی، تو میں نبیوں میں ایسے ہی ہوں جیسی خالی جگہ کی یہ اینٹ ہے ۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف ( تحفة الأشراف: ٣٢)، و مسند احمد (٥/١٣٧) (صحیح)
قال الشيخ الألباني: صحيح تخريج فقه السيرة (141)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 3613
اور اسی سند سے نبی اکرم سے مروی ہے آپ نے فرمایا: جب قیامت کا دن ہوگا تو میں نبیوں کا امام اور ان کا خطیب ہوں گا اور ان کی شفاعت کرنے والا ہوں گا اور (اور اس پر مجھے) کوئی گھمنڈ نہیں ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔
تخریج دارالدعوہ: انظر ماقبلہ (صحیح)
وضاحت: ١ ؎: یہ حدیث منجملہ ان احادیث کے ہے جن سے قطعی طور پر ثابت ہوتا ہے کہ آپ ہی آخری نبی ہیں، آپ کے بعد نبوت کا سلسلہ ختم ہے، تو فرمایا کہ میں وہ آخری اینٹ ہوں اب اس اینٹ کے جگہ پر جانے کے بعد کسی اور اینٹ کی ضرورت ہی کیا رہ گئے شاعر نے اس حدیث کی کیا خوب ترجمانی کی ہے: قصر ہدیٰ کے آخری پتھر ہیں مصطفی۔
قال الشيخ الألباني: صحيح تخريج فقه السيرة (141)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 3613
Sayyidina Ubayy ibn Ka’b (RA) reported that Allah’s Messenger ﷺ said: My example among the Prophets is like a man who built a house. He made it beautiful and completed it and adorned it, but left in it space for a brick. People came and looked round it and were delighted with it and commented, “Would that this space of brick was filled up!” And, I among the Prophets am the space for that brick.” And with the same sanad from the Prophet, he said, “When it is the Day of Resurrection, I will he the Imam of the Prophets and the owner of the intercession-without boast. [Ahmed 21301]
Top