سنن الترمذی - مناقب کا بیان - حدیث نمبر 3646
حدیث نمبر: 3646
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، حَدَّثَنَا أَبُو قَطَنٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ:‏‏‏‏ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَلِيعَ الْفَمِ أَشْكَلَ الْعَيْنَيْنِ مَنْهُوشَ الْعَقِبِ . قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَسَنٌ صَحِيحٌ.
جابر بن سمرہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم کا منہ مبارک کشادہ تھا، آپ کی آنکھ کے ڈورے سرخ تھے اور ایڑیاں کم گوشت والی تھیں۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الفضائل ٢٧ (٢٣٣٩) (تحفة الأشراف: ٢١٨٣) (صحیح)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 3646
Sayyidina Jabir ibn Samurth (RA) reported that Allah’s Messenger ﷺ had a large face, big eyes and skinny ankles. [Ahmed 20838, Muslim 2339]
Top