سنن الترمذی - مناقب کا بیان - حدیث نمبر 3673
حدیث نمبر: 3673
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْكُوفِيُّ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ بَشِيرٍ، عَنْ عِيسَى بْنِ مَيْمُونٍ الْأَنْصَارِيِّ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، ‏‏‏‏‏‏قَالَتْ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ لَا يَنْبَغِي لِقَوْمٍ فِيهِمْ أَبُو بَكْرٍ أَنْ يَؤُمَّهُمْ غَيْرُهُ . قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَسَنٌ غَرِيبٌ.
ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا: کسی قوم کے لیے مناسب نہیں کہ ابوبکر ؓ کی موجودگی میں ان کے سوا کوئی اور ان کی امامت کرے ۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف ( تحفة الأشراف: ١٧٥٤٨) (ضعیف جداً ) (بعض نسخوں میں " حسن غریب " ہے، اور بعض نسخوں اور تحفة الأشراف میں صرف " غریب " ہے، اور یہی زیادہ صحیح معلوم ہوتا ہے، اس لیے کہ سند میں عیسیٰ بن میمون ضعیف راوی ہے، عبدالرحمن بن مہدی نے ان سے کہا: بسند قاسم تم عائشہ سے یہ کس طرح کی احادیث روایت کرتے ہو، تو کہا کہ دو بارہ نہیں بیان کروں گا اور امام بخاری نے فرمایا کہ وہ منکر الحدیث ہے، الضعیفة: ٤٨٢٠)
قال الشيخ الألباني: ضعيف جدا، الضعيفة (4820) // ضعيف الجامع الصغير (6371) //
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 3673
Sayyidah Ayshah (RA) narrated: Allah’s Messenger ﷺ said, “It does not behove a people, among whom is Abu Bakr (RA) that anyone else should act as their imam.” --------------------------------------------------------------------------------
Top