سنن الترمذی - مناقب کا بیان - حدیث نمبر 3732
حدیث نمبر: 3732
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ الرَّازِيُّ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُخْتَارِ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِي بَلْجٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ، عَنِابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِسَدِّ الْأَبْوَابِ إِلَّا بَابَ عَلِيٍّ . قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا غَرِيبٌ، ‏‏‏‏‏‏لَا نَعْرِفُهُ عَنْ شُعْبَةَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ.
عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے علی ؓ کے دروازے کے علاوہ (مسجد نبوی میں کھلنے والے تمام) دروازوں کو بند کرنے کا حکم دیا ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث غریب ہے، ہم اسے شعبہ کی روایت سے صرف اسی سند سے جانتے ہیں۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف ( تحفة الأشراف: ٦٣١٤) (صحیح)
وضاحت: ١ ؎: مناقب ابی بکر ؓ میں یہ حدیث گزری کہ نبی اکرم نے ابوبکر ؓ کے دروازے کے سوا مسجد نبوی میں کھلنے والے سارے دروازوں کو بند کردینے کا حکم دیا ان دونوں حدیثوں کے درمیان بظاہر نظر آنے والے تعارض کو اس طرح دور کیا گیا ہے، کہ شروع میں مسجد میں کھلنے والے تمام دروازے سوائے علی ؓ کے بند کردینے کا حکم ہوا، تو لوگوں نے دروازے بند کر کے روشندان کھول لیے اور نبی اکرم کے مرض کے ایام میں آپ نے ابوبکر ؓ کے روشندان کے سوا سارے لوگوں کے روشندان بند کردیئے، ( یہ روشندان اوپر بھی ہوتے تھے اور نیچے بھی، نیچے والے سے لوگ آمدورفت بھی کرتے تھے، مسجد کی طرف دروازوں کے بند ہوجانے کے بعد مسجد میں آنے جانے کے لیے لوگوں نے استعمال کرنا شروع کردیا تھا، «کما فی کتب مشکل الحدیث»۔
قال الشيخ الألباني: صحيح الضعيفة تحت الحديث (4932 و 4951)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 3732
Sayyidina Ibn Abbas (RA) reported that the Prophet ﷺ commanded that all doors should be closed (that opened in the mosque) except the door of Ali.
Top