سنن الترمذی - مناقب کا بیان - حدیث نمبر 3751
حدیث نمبر: 3751
حَدَّثَنَا رَجَاءُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعُذْرِيُّ بَصْرِيٌّ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، عَنْ إِسْمَاعِيل بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَعْدٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:‏‏‏‏ اللَّهُمَّ اسْتَجِبْ لِسَعْدٍ إِذَا دَعَاكَ . قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ وَقَدْ رُوِيَ هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ إِسْمَاعِيل، ‏‏‏‏‏‏عَنْ قَيْسٍ، ‏‏‏‏‏‏أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:‏‏‏‏ اللَّهُمَّ اسْتَجِبْ لِسَعْدٍ إِذَا دَعَاكَ ، ‏‏‏‏‏‏وَهَذَا أَصَحُّ.
حضرت ابواسحاق سعد بن ابی وقاص ؓ کے مناقب
سعد بن ابی وقاص ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا: اے اللہ! سعد جب تجھ سے دعا کریں تو ان کی دعا قبول فرما ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث اسماعیل بن ابی خالد سے قیس بن حازم کے واسطہ سے روایت کی گئی ہے کہ نبی اکرم نے فرمایا: اے اللہ! سعد جب تجھ سے دعا کریں تو ان کی دعا قبول فرما اور یہ زیادہ صحیح ہے (یعنی: مرسل روایت زیادہ صحیح ہے) ۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف ( تحفة الأشراف: ٣٩١٣ الف) (صحیح)
وضاحت: ١ ؎: یہ سعد بن ابی وقاص ؓ رسول اللہ کی دعا کے بموجب مستجاب الدعوات ہونے کی دلیل ہے، اور ایک بہت بڑی فضیلت ہے۔ آثار و روایات میں سعد ؓ کی بہت ساری دعاؤں کا ذکر ملتا ہے جو ان کی زندگی میں ہی پوری ہوگئیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، المشکاة (6116)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 3751
Sayyidina Sad ibn Abu Waqqas (RA) reported that Allah’s Messenger prayed, “O Allah, grant an answer to Sad when he prays to you.”
Top