سنن الترمذی - مناقب کا بیان - حدیث نمبر 3765
حدیث نمبر: 3765
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيل، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنِ الْبَرَاءِ بْن عَازِبٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِجَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ:‏‏‏‏ أَشْبَهْتَ خَلْقِي وَخُلُقِي وَفِي الْحَدِيثِ قِصَّةٌ. قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَسَنٌ صَحِيحٌ. حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ، حَدَّثَنَا أُبَيٌّ، عَنْ إِسْرَائِيلَ نَحْوَهُ.
حضرت جعفر بن ابی طالب ؓ کے مناقب
براء بن عازب ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم نے جعفر بن ابی طالب سے فرمایا: تم صورت اور سیرت دونوں میں میرے مشابہ ہو ، اور اس حدیث میں ایک قصہ ہے ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں: ١- یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ ہم سے سفیان بن وکیع نے بیان کیا، وہ کہتے ہیں کہ ہم سے والد نے اسرائیل کے واسطہ سے اسی جیسی حدیث روایت کی۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف ( تحفة الأشراف: ١٨٠٣) (صحیح)
وضاحت: ؎: قصہ یہ ہے کہ «عمرۃ القضاء» کے موقع سے حمزہ ؓ کی بچی کی کفالت کے لیے: جعفر، علی اور زید بن خارجہ ؓ کے درمیان اختلاف ہوا، سب نے اپنا اپنا حق جتایا، لیکن بچی کی خالہ کے جعفر ؓ کی زوجیت میں ہونے کی وجہ سے آپ نے بچی کو جعفر کے حوالہ کردیا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 3765
Sayyidina Bara ibn Aazib (RA) reported that the Prophet ﷺ said to jafar, “You resemble me in appearance and habits.’ There is an account in the hadith. [Ahmed 2040, Bukhari 1781]
Top