سنن الترمذی - مناقب کا بیان - حدیث نمبر 3896
حدیث نمبر: 3896
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ الْوَلِيدِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ زَائِدَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ لَا يُبَلِّغُنِي أَحَدٌ عَنْ أَحَدٍ مِنْ أَصْحَابِي شَيْئًا، ‏‏‏‏‏‏فَإِنِّي أُحِبُّ أَنْ أَخْرُجَ إِلَيْهِمْ وَأَنَا سَلِيمُ الصَّدْرِ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ عَبْدُ اللَّهِ:‏‏‏‏ فَأُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَالٍ فَقَسَّمَهُ، ‏‏‏‏‏‏فَانْتَهَيْتُ إِلَى رَجُلَيْنِ جَالِسَيْنِ وَهُمَا يَقُولَانِ:‏‏‏‏ وَاللَّهِ مَا أَرَادَ مُحَمَّدٌ بِقِسْمَتِهِ الَّتِي قَسَمَهَا وَجْهَ اللَّهِ وَلَا الدَّارَ الْآخِرَةَ، ‏‏‏‏‏‏فَتَثَبَّتُّ حِينَ سَمِعْتُهُمَا، ‏‏‏‏‏‏فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَخْبَرْتُهُ،‏‏‏‏ فَاحْمَرَّ وَجْهُهُ وَقَالَ:‏‏‏‏ دَعْنِي عَنْكَ فَقَدْ أُوذِيَ مُوسَى بِأَكْثَرَ مِنْ هَذَا فَصَبَرَ . قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ، ‏‏‏‏‏‏وَقَدْ زِيدَ فِي هَذَا الْإِسْنَادِ رَجُلٌ.
ازواج مطہرات کی فضیلت کے بارے میں
عبداللہ بن مسعود ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا: میرے اصحاب میں سے کوئی کسی کی برائی مجھ تک نہ پہنچائے، کیونکہ میں یہ پسند کرتا ہوں کہ جب میں ان کی طرف نکلوں تو میرا سینہ صاف ہو ، عبداللہ بن مسعود ؓ کہتے ہیں: (ایک بار) رسول اللہ کے پاس کچھ مال آیا اور آپ نے اسے تقسیم کردیا، تو میں دو آدمیوں کے پاس پہنچا جو بیٹھے ہوئے تھے اور کہہ رہے تھے: قسم اللہ کی! محمد نے اپنی اس تقسیم سے جو انہوں نے کی ہے نہ رضائے الٰہی طلب کی ہے نہ دار آخرت، جب میں نے اسے سنا تو یہ بات مجھے بری لگی، چناچہ میں رسول اللہ کے پاس آیا اور آپ کو اس کی خبر دی تو آپ کا چہرہ سرخ ہوگیا اور آپ نے فرمایا: مجھے جانے دو کیونکہ موسیٰ کو تو اس سے بھی زیادہ ستایا گیا پھر بھی انہوں نے صبر کیا ۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث اس سند سے غریب ہے اور اس سند میں ایک آدمی کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/ الأدب ٣٣ (٤٨٦٠) (تحفة الأشراف: ٩٢٢٧) (ضعیف الإسناد) (سند میں زید بن زائدہ لین الحدیث راوی ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد، لکن الشطر الثاني منه في القسمة صحيح // ضعيف الجامع الصغير (6322) //
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 3896
Sayyidina Abdullah ibn Mas’ud (RA) reported that Allah’s Messenger ﷺ said “Let not anyone convey to me anything about one of my sahabah, for, I like to go out to them while I am clean-hearted.” Abdullah narrated: Once some property was brought to Allah’s Messenger ﷺ and he distributed it. I ended up with two men who were sitting and saying, “By Allah, Muhammad has no intention with this division to seek Allah’s pleasure or the home of the hereafter.” I felt very bad about it when I heard them, so I came to Allah’s Messenger ﷺ and informed him of that. His face turned red and he said, “Leave me alone. Indeed, Musa was annoyed more than this, yet he was patient.” [Abu Dawud 4860, Ahmed 3759]
Top