سنن الترمذی - نماز کا بیان - حدیث نمبر 235
حدیث نمبر: 235
حَدَّثَنَا هَنَّادٌ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ الْأَعْمَشِ، قَالَ:‏‏‏‏ وحَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِسْمَاعِيل بْنِ رَجَاءٍ الزُّبَيْدِيِّ، عَنْ أَوْسِ بْنِ ضَمْعَجٍ، قَال:‏‏‏‏ سَمِعْتُ أَبَا مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيَّ، يَقُولُ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ يَؤُمُّ الْقَوْمَ أَقْرَؤُهُمْ لِكِتَابِ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏فَإِنْ كَانُوا فِي الْقِرَاءَةِ سَوَاءً فَأَعْلَمُهُمْ بِالسُّنَّةِ، ‏‏‏‏‏‏فَإِنْ كَانُوا فِي السُّنَّةِ سَوَاءً فَأَقْدَمُهُمْ هِجْرَةً، ‏‏‏‏‏‏فَإِنْ كَانُوا فِي الْهِجْرَةِ سَوَاءً فَأَكْبَرُهُمْ سِنًّا، ‏‏‏‏‏‏وَلَا يُؤَمُّ الرَّجُلُ فِي سُلْطَانِهِ وَلَا يُجْلَسُ عَلَى تَكْرِمَتِهِ فِي بَيْتِهِ إِلَّا بِإِذْنِهِ قَالَ مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ:‏‏‏‏ قَالَ ابْنُ نُمَيْرٍ فِي حَدِيثِهِ:‏‏‏‏ أَقْدَمُهُمْ سِنًّا، ‏‏‏‏‏‏قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي سَعِيدٍ،‏‏‏‏ وَأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ،‏‏‏‏ وَمَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ،‏‏‏‏ وَعَمْرِو بْنِ سَلَمَةَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ وَحَدِيثُ أَبِي مَسْعُودٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، ‏‏‏‏‏‏وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ قَالُوا:‏‏‏‏ أَحَقُّ النَّاسِ بِالْإِمَامَةِ أَقْرَؤُهُمْ لِكِتَابِ اللَّهِ وَأَعْلَمُهُمْ بِالسُّنَّةِ، ‏‏‏‏‏‏وَقَالُوا:‏‏‏‏ صَاحِبُ الْمَنْزِلِ أَحَقُّ بِالْإِمَامَةِ، ‏‏‏‏‏‏وقَالَ بَعْضُهُمْ:‏‏‏‏ إِذَا أَذِنَ صَاحِبُ الْمَنْزِلِ لَغَيْرِهِ فَلَا بَأْسَ أَنْ يُصَلِّيَ بِهِ، ‏‏‏‏‏‏وَكَرِهَهُ بَعْضُهُمْ وَقَالُوا:‏‏‏‏ السُّنَّةُ أَنْ يُصَلِّيَ صَاحِبُ الْبَيْتِ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ:‏‏‏‏ وَقَوْلُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏وَلَا يُؤَمُّ الرَّجُلُ فِي سُلْطَانِهِ وَلَا يُجْلَسُ عَلَى تَكْرِمَتِهِ فِي بَيْتِهِ إِلَّا بِإِذْنِهِ، ‏‏‏‏‏‏فَإِذَا أَذِنَ فَأَرْجُو أَنَّ الْإِذْنَ فِي الْكُلِّ، ‏‏‏‏‏‏وَلَمْ يَرَ بِهِ بَأْسًا إِذَا أَذِنَ لَهُ أَنْ يُصَلِّيَ بِهِ.
امامت کا کون زیادہ حقدار ہے
ابومسعود انصاری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا: لوگوں کی امامت وہ کرے جو اللہ کی کتاب (قرآن) کا سب سے زیادہ علم رکھنے والا ہو، اگر لوگ قرآن کے علم میں برابر ہوں تو جو سب سے زیادہ سنت کا جاننے والا ہو وہ امامت کرے، اور اگر وہ سنت کے علم میں بھی برابر ہوں تو جس نے سب سے پہلے ہجرت کی ہو وہ امامت کرے، اگر وہ ہجرت میں بھی برابر ہوں تو جو عمر میں سب سے بڑا ہو وہ امامت کرے، آدمی کے دائرہ اقتدار میں اس کی امامت نہ کی جائے اور نہ کسی آدمی کے گھر میں اس کی مخصوص جگہ پر اس کی اجازت کے بغیر بیٹھا جائے ۔
امام ترمذی کہتے ہیں: ١- ابومسعود ؓ کی حدیث حسن صحیح ہے، ٢- اس باب میں ابوسعید، انس بن مالک، مالک بن حویرث اور عمرو بن سلمہ ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں، ٣- اور اہل علم کا اسی پر عمل ہے، ان کا کہنا ہے کہ لوگوں میں امامت کا حقدار وہ ہے جو اللہ کی کتاب (قرآن) اور سنت کا سب سے زیادہ علم رکھتا ہو۔ نیز وہ کہتے ہیں کہ گھر کا مالک خود امامت کا زیادہ مستحق ہے، اور بعض نے کہا ہے: جب گھر کا مالک کسی دوسرے کو اجازت دیدے تو اس کے نماز پڑھانے میں کوئی حرج نہیں، لیکن بعض لوگوں نے اسے بھی مکروہ جانا ہے، وہ کہتے ہیں کہ سنت یہی ہے کہ گھر کا مالک خود پڑھائے ١ ؎، ٤- احمد بن حنبل نبی اکرم کے فرمان: آدمی کے دائرہ اقتدار میں اس کی امامت نہ کی جائے اور نہ اس کے گھر میں اس کی مخصوص نشست پر اس کی اجازت کے بغیر بیٹھا جائے کے بارے میں کہتے ہیں کہ جب وہ اجازت دیدے تو میں امید رکھتا ہوں کہ یہ اجازت مسند پر بیٹھنے اور امامت کرنے دونوں سے متعلق ہوگی، انہوں نے اس کے نماز پڑھانے میں کوئی حرج نہیں جانا کہ جب وہ اجازت دیدے۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/المساجد ٥٣ (٦٧٣)، سنن ابی داود/ الصلاة ٦١ (٥٨٢)، سنن النسائی/الإمامة ٣ (٧٨١)، و ٦ (٧٨٤)، سنن ابن ماجہ/الإقامة ٤٦ (٩٨٠)، ( تحفة الأشراف: ٩٩٧٦)، مسند احمد (٤/١١٨، ١٢١، ١٢٢)، ویأتي في الأدب ٢٤ (برقم: ٢٧٧٢) (صحیح)
وضاحت: ١ ؎: ان لوگوں کی دلیل مالک بن حویرث ؓ کی روایت «من زار قوما فلا يؤمهم وليؤمهم رجل منهم» ہے «إلا بإذنه» کے متعلق ان کا کہنا ہے کہ اس کا تعلق صرف «لايجلس علی تکرمته» سے ہے «لايؤم الرجل في سلطانه» سے نہیں ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (980)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 235
Sayyidina Aws ibn Dam’aj (RA )reported fom Sayyidina Abu Mas’ud Ansari (RA) that Al Ia h’s Messenger ﷺ said, “He should act as imam of people who is most read in the Quran.O If they are at par with each other in its recital then the most learned about the sunnah. If they are equal regarding the sunnah then he who preceded others in hijrah (migration to ladinah) and if they emigrated together then the oldest of them. And no one should be made to kIlmv (another) where he is authoritative and no one should sit on the place of honour (of the to owner in his house without his permission.
Top