Sunan At-Tirmidhi 1918صحیح
یتیم پر رحم اور اس کی کفالت کرنا
حدیث نمبر: 1918
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِمْرَانَ أَبُو الْقَاسِمِ الْمَكِّيُّ الْقُرَشِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنَا وَكَافِلُ الْيَتِيمِ فِي الْجَنَّةِ كَهَاتَيْنِ وَأَشَارَ بِأُصْبُعَيْهِ، يَعْنِي: السَّبَّابَةَ وَالْوُسْطَى، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
سہل بن سعد (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : میں اور یتیم کی کفالت کرنے والا جنت میں ان دونوں کی طرح ہوں گے ١ ؎ اور آپ نے اپنی شہادت اور درمیانی انگلی کی طرف اشارہ کیا ۔
امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/الطلاق ٢٥ (٥٣٠٣) ، والأدب ٢٤ (٦٠٠٥) ، سنن ابی داود/ الأدب ١٣١ (٥١٥٠) (تحفة الأشراف : ٤٧١٠) ، و مسند احمد (٥/٣٣٣) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎ : اس سے اشارہ ہے یتیموں کے سرپرستوں کے درجات کی بلندی کی طرف یعنی یتیموں کی کفالت کرنے والے جنت میں اونچے درجات پر فائز ہوں گے۔
قال الشيخ الألباني : صحيح، الصحيحة (800)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 1918
Sayyidina Sahl ibn Sa’d (RA) reported that Allah’s Messenger ﷺ said, “I and the guardian of an orphan will be in paradise like this.” and he gestured with his two fingers, the index finger and the middle finger. [Ahmed 22883]