سنن الترمذی - نیکی و صلہ رحمی کا بیان - حدیث نمبر 1969
حدیث نمبر: 1969
حَدَّثَنَا الْأَنْصَارِيُّ، حَدَّثَنَا مَعْنٌ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ يَرْفَعُهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:‏‏‏‏ السَّاعِي عَلَى الْأَرْمَلَةِ وَالْمِسْكِينِ كَالْمُجَاهِدِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏أَوْ كَالَّذِي يَصُومُ النَّهَارَ وَيَقُومُ اللَّيْلَ .
یتیموں اور بیواؤں کی خبرگیری
صفوان بن سلیم نبی اکرم سے مرفوعاً روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: بیوہ اور مسکین پر خرچ کرنے والا اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کی طرح ہے، یا اس آدمی کی طرح ہے جو دن میں روزہ رکھتا ہے اور رات میں عبادت کرتا ہے۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الأدب ٢٥ (٦٠٠٦)، (تحفة الأشراف: ١٨٨١٨) (صحیح) (یہ روایت مرسل ہے، صفوان تابعی ہیں، اگلی روایت کی بنا پر یہ حدیث صحیح لغیرہ ہے، مالک کے طرق کے لیے دیکھئے: فتح الباری ٩/٤٩٩ )
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (2140)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 1969
Safwan ibn Sulaym reported in a marfu’ manner that the Prophet ﷺ said, ‘One who endeavours to look after the needs of widows and the poor is like a warrior in the path of Allah or like one who keeps fast during the day and stands (in prayer) during the night.” [Bukhari 5353]
Top