Sunan At-Tirmidhi 2119صحیح

رسول اللہ ﷺ نے وصیت نہیں کی

حدیث نمبر: 2119
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، حَدَّثَنَا أَبُو قَطَنٍ عَمْرُو بْنُ الْهَيْثَمِ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ مِغْوَلٍ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ، قَالَ:‏‏‏‏ قُلْتُ لِابْنِ أَبِي أَوْفَى:‏‏‏‏ أَوْصَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ:‏‏‏‏ لَا، ‏‏‏‏‏‏قُلْتُ:‏‏‏‏ كَيْفَ كُتِبَتِ الْوَصِيَّةُ وَكَيْفَ أَمَرَ النَّاسَ ؟ قَالَ:‏‏‏‏ أَوْصَى بِكِتَابِ اللَّهِ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ، ‏‏‏‏‏‏لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ.
طلحہ بن مصرف کہتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن ابی اوفی (رض) سے پوچھا : کیا رسول اللہ ﷺ نے وصیت کی تھی ؟ انہوں نے کہا : نہیں ١ ؎ میں نے پوچھا : پھر وصیت کیسے لکھی گئی اور آپ نے لوگوں کو کس چیز کا حکم دیا ؟ ابن ابی اوفی نے کہا : آپ نے کتاب اللہ پر عمل پیرا ہونے کی وصیت کی۔
امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے، ہم اسے صرف مالک بن مغول کی روایت سے جانتے ہیں۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/الوصایا ١ (٢٧١٠) ، والمغازي ٨٣ (٤٤٦٠) ، وفضائل القرآن ١٨ (٥٠٢٢) ، صحیح مسلم/الوصایا ٥ (١٦٣٤) ، سنن ابن ماجہ/الوصایا ٢ (٣٦٥٠) ، سنن ابن ماجہ/الوصایا ١ (٢٦٩٦) ، (تحفة الأشراف : ٥١٧٠) ، و مسند احمد (٤/٣٥٤، ٣٥٥، ٣٨١) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎ : ابن ابی اوفی (رض) نے یہ سمجھا کہ یہ سوال کسی خاص وصیت کے تعلق سے ہے اسی لیے نفی میں جواب دیا ، اس سے مطلق وصیت کی نفی مقصود نہیں ہے ، بلکہ اس نفی کا تعلق مالی وصیت یا علی (رض) سے متعلق کسی مخصوص وصیت سے ہے ، ورنہ آپ ﷺ نے وصیت کی جیسا کہ خود ابن ابی اوفی نے بیان کیا۔
قال الشيخ الألباني : صحيح، ابن ماجة (2696)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 2119
Talhah ibn Musarrif narrated I asked Ibn Abu Awfa whether Allah’s Messenger ﷺ had drawn a will. He said, “No.” I asked, “How then is a will drafted? And how did he command people (to this)?” He said, “He gave instruction to abide by Allah’s Book.” [Bukhari 2740, Muslim 1634] --------------------------------------------------------------------------------