سنن الترمذی - کھانے کا بیان - حدیث نمبر 1793
حدیث نمبر: 1793
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ وَنَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، قَالاَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: أَطْعَمَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لُحُومَ الْخَيْلِ وَنَهَانَا عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ.
گھوڑوں کا گوشت کھانا
جابر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے ہمیں گھوڑے کا گوشت کھلایا، اور گدھے کا گوشت کھانے سے منع فرمایا ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں: ١ - یہ حدیث حسن صحیح ہے، ٢ - اسی طرح کئی لوگوں نے عمرو بن دینار کے واسطہ سے جابر سے روایت کی ہے، ٣ - حماد بن زید نے اسے بسند «عمرو بن دينار عن محمد بن علي عن جابر» روایت کیا ہے، ابن عیینہ کی روایت زیادہ صحیح ہے، ٤ - میں نے محمد بن اسماعیل بخاری کو کہتے سنا: سفیان بن عیینہ حماد بن زید سے حفظ میں زیادہ قوی ہیں، ٥ - اس باب میں اسماء بنت ابی بکر سے بھی روایت ہے۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/المغازي ٣٨ (٣٢١٩)، والصید ٢٧ (٥٥٢٠)، و ٢٨ (٥٥٢٤)، صحیح مسلم/الصید ٦ (١٩٤١)، سنن ابی داود/ الأطعمة ٢٦ (٣٧٨٨)، سنن النسائی/الصید ٢٩ (٤٣٣٢)، وانظر: سنن ابن ماجہ/النکاح ٤٤ (١٩٦١)، والذبائح ١٢ (٣١٩١)، (تحفة الأشراف: ٢٥٣٩)، و مسند احمد (٣/٣٢٢، ٣٢٥٦، ٣٦١، ٣٦٢، ٣٨٥)، سنن الدارمی/الأضاحي ٢٢ (٢٠٣٦) (صحیح )
وضاحت: ١ ؎: معلوم ہوا کہ گھوڑے کا گوشت حلال ہے، سلف و خلف میں سے کچھ لوگوں کو چھوڑ کر علما کی اکثریت اس کی حلت کی قائل ہے، جو اسے حرام سمجھتے ہیں، یہ حدیث اور اسی موضوع کی دوسری احادیث ان کے خلاف ہیں، اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ گدھے کا گوشت حرام ہے، اس کی حرمت کی وجہ جیسا کہ بخاری میں ہے یہ ہے کہ یہ ناپاک اور پلید حیوان ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، الإرواء (8 / 138)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 1793
Sayyiudina Jabir ﷺ said that Allah’s Messenger ﷺ fed us horse meat and forbade us to eat flesh of ass. [Nisai 4339]
Top