سنن الترمذی - کھانے کا بیان - حدیث نمبر 1836
حدیث نمبر: 1836
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ الضَّمْرِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ احْتَزَّ مِنْ كَتِفِ شَاةٍ فَأَكَلَ مِنْهَا ثُمَّ مَضَى إِلَى الصَّلَاةِ وَلَمْ يَتَوَضَّأْ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَفِي الْبَاب:‏‏‏‏ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ.
چھری سے گوشت کاٹ کر کھانے کی اجازت
عمرو بن امیہ ضمری ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی اکرم کو دیکھا کہ آپ نے بکری کی دست کا گوشت چھری سے کاٹا، اور اس میں سے کھایا، پھر نماز کے لیے تشریف لے گئے اور وضو نہیں کیا ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں: ١ - یہ حدیث حسن صحیح ہے، ٢ - اس باب میں مغیرہ بن شعبہ سے بھی روایت ہے۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الوضوء ٥ (٢٠٨)، والأذان ٤٣ (٦٧٥)، والجہاد ٩٢ (٢٩٢٣)، والأطعمة ٢٠ (٥٤٠٨)، و ٢٦ (٥٤٢٢)، و ٥٨ (٥٤٦٢)، صحیح مسلم/الحیض ٢٤ (٣٥٥)، سنن ابن ماجہ/الطہارة ٦٦ (٤٩٠)، (تحفة الأشراف: ١٠٧٠)، و مسند احمد (٤/١٣٩، ١٧٩) و (٥/٢٨٨) (صحیح )
وضاحت: ١ ؎: اس سے معلوم ہوا کہ چھری سے کاٹ کر گوشت کھایا جاسکتا ہے، طبرانی اور ابوداؤد میں ہے کہ چھری سے گوشت کاٹ کر مت کھاؤ کیونکہ یہ عجمیوں کا طریقہ ہے، لیکن یہ روایتیں ضعیف ہیں، ان سے استدلال درست نہیں، نیز یہ بھی معلوم ہوا کہ آگ سے پکی چیز کھانے سے وضوء نہیں ٹوٹتا، کیونکہ آپ نے گوشت کھا کر وضو نہیں کیا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (490)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 1836
Jafar ibn Amr ibn Umayyah Damn reported from his father that he saw the Prophet ﷺ cutting slices from a shoulder of mutton and eating it. Then he walked for salah (prayer) without making (fresh) ablution. [Bukhari 5422, Muslim 355]
Top