سنن الترمذی - کھانے کا بیان - حدیث نمبر 1855
حدیث نمبر: 1855
حَدَّثَنَا هَنَّادٌ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ اعْبُدُوا الرَّحْمَنَ وَأَطْعِمُوا الطَّعَامَ وَأَفْشُوا السَّلَامَ تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ بِسَلَامٍ قَالَ:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
کھاناکھلانے کی فضیلت
عبداللہ بن عمرو ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا: رحمن کی عبادت کرو، کھانا کھلاؤ اور سلام کو عام کرو اور اسے پھیلاؤ، جنت میں سلامتی کے ساتھ داخل ہو گے ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الأدب ١١ (٣٦٩٤)، (تحفة الأشراف: ٨٦٤١) (صحیح )
وضاحت: ١ ؎: یعنی جب تم یہ سب کام اخلاص کے ساتھ انجام دیتے رہو گے یہاں تک کہ اسی حالت میں تمہاری موت ہو تو تم جنت میں امن و امان کے ساتھ جاؤ گے، تمہیں کوئی خوف اور غم نہیں لاحق ہوگا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (3694)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 1855
Sayyidina Abdullah ibn Amr (RA) reported that Allah’s Messenger (RA) said, “Worship Ar-Rahman (The compassionate), feed food, give currency to Salaam... you will enter paradise in peace.” [Bukhari 981]
Top