النصر

فہم القرآن

میاں محمد جمیل

تعارف

سورة النّصر کا تعارف

یہ سورت مدینہ طیبہ میں نازل ہوئی اس کی تین آیات ہیں جنہیں ایک رکوع قرار دیا گیا ہے۔ اس کا نام اس کی پہلی آیت کے تیسرے لفظ میں مذکور ہے اس میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو عظیم کامیابی کی خوشخبری سنانے کے بعد یہ فرمایا گیا کہ آپ کو اپنے رب کی تعریف کرنی چاہیے اور اس کے حضور توبہ و استغفار کرتے رہنا چاہیے۔