آسان قرآن
Aasan Quran · 11. Hud · Ayah 12
فَلَعَلَّكَ تَارِكٌۢ بَعْضَ مَا یُوْحٰۤى اِلَیْكَ وَ ضَآئِقٌۢ بِهٖ صَدْرُكَ اَنْ یَّقُوْلُوْا لَوْ لَاۤ اُنْزِلَ عَلَیْهِ كَنْزٌ اَوْ جَآءَ مَعَهٗ مَلَكٌ١ؕ اِنَّمَاۤ اَنْتَ نَذِیْرٌ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ وَّكِیْلٌؕ﴿12﴾
- فَلَعَلَّكَتو شاید (کیا) تم
- تَارِكٌچھوڑ دو گے
- بَعْضَکچھ حصہ
- مَاجو
- يُوْحٰٓىکیا گیا
- اِلَيْكَتیری طرف
- وَضَآئِقٌاور تنگ ہوگا
- بِهٖاس سے
- صَدْرُكَتیرا سینہ (دل)
- اَنْ يَّقُوْلُوْاکہ وہ کہتے ہیں
- لَوْلَآکیوں نہ
- اُنْزِلَاترا
- عَلَيْهِاس پر
- كَنْزٌخزانہ
- اَوْیا
- جَآءَآیا
- مَعَهٗاس کے ساتھ
- مَلَكٌفرشتہ
- اِنَّمَآاس کے سوا نہیں
- اَنْتَکہ تم
- نَذِيْرٌڈرانے والے
- وَاللّٰهُاور اللہ
- عَلٰيپر
- كُلِّ شَيْءٍہر شے
- وَّكِيْلٌاختیار رکھنے والا
9: مشرکین آنحضرت ﷺ سے کہتے تھے کہ آپ ہمارے بتوں کو برا کہنا چھوڑ دیں تو ہمارا آپ سے کوئی جھگڑا نہیں رہے گا۔ اس کے جواب میں آنحضرت ﷺ سے فرمایا گیا ہے کہ آپ کے لیے یہ تو ممکن نہیں ہے کہ جو وحی آپ پر نازل کی جا رہی ہے، اس کا کوئی حصہ آپ ان لوگوں کو راضی کرنے کے لیے چھوڑ بیٹھیں۔ لہذا ان کی ایسی باتوں سے آپ زیادہ رنجیدہ نہ ہوں، کیونکہ آپ کا کام تو یہ ہے کہ انہیں حقیقت سے آگاہ فرما دیں اس کے بعد یہ لوگ مانیں، یا نہ مانیں، یہ آپ کی نہیں، خود ان کی ذمہ داری ہے۔
اور یہ لوگ جو فرمائشیں کر رہے ہیں کہ آپ پر کوئی خزانہ نازل ہو، تو بھلا نبوت کا خزانے سے کیا تعلق ہے ؟ تمام تر اختیار اللہ تعالیٰ کو حاصل ہے۔ وہ اپنی حکمت کے تحت فیصلہ فرماتا ہے کہ کونسی فرمائش پوری کرنی چاہیے اور کونسی نہیں۔
واضح رہے کہ یہ ترجمہ بعض مفسرین کے اس قول پر مبنی ہے۔ قیل : ان لعل ھنا لیست للترجی بل للتعبید۔ وقیل انھا للاستفہام الانکار۔
(روح المعانی ج :12 ص : 307، 706)