آسان قرآن
Aasan Quran · 11. Hud · Ayah 48
قِیْلَ یٰنُوْحُ اهْبِطْ بِسَلٰمٍ مِّنَّا وَ بَرَكٰتٍ عَلَیْكَ وَ عَلٰۤى اُمَمٍ مِّمَّنْ مَّعَكَ١ؕ وَ اُمَمٌ سَنُمَتِّعُهُمْ ثُمَّ یَمَسُّهُمْ مِّنَّا عَذَابٌ اَلِیْمٌ﴿48﴾
- قِيْلَکہا گیا
- يٰنُوْحُاے نوح
- اهْبِطْاتر جاؤ تم
- بِسَلٰمٍسلامتی کے ساتھ
- مِّنَّاہماری طرف سے
- وَبَرَكٰتٍاور برکتیں
- عَلَيْكَتجھ پر
- وَاور
- عَلٰٓي اُمَمٍگروہ پر
- مِّمَّنْسے، جو
- مَّعَكَتیرے ساتھ
- وَاُمَمٌاور کچھ گروہ
- سَنُمَتِّعُهُمْہم انہیں جلد فائدہ دینگے
- ثُمَّپھر
- يَمَسُّهُمْانہیں پہنچے گا
- مِّنَّاہم سے
- عَذَابٌعذاب
- اَلِيْمٌدردناک
27: سلامتی اور برکتوں کا وعدہ جو حضرت نوح ؑ کے ساتھیوں کے لیے کیا گیا، اس میں ”قوموں“ کا لفظ استعمال کر کے یہ اشارہ دیا گیا ہے کہ یہ لوگ اگرچہ اس وقت تھوڑے سے ہیں لیکن ان کی نسل سے بہت سی قومیں پیدا ہوں گی، اور دین حق پر قائم رہیں گی، اس لیے سلامتی اور برکتوں میں وہ بھی شریک ہوں گی۔ البتہ آخر میں یہ فرمایا گیا کہ کچھ قومیں ان کی نسل میں ایسی آئیں گی کہ جو دین برحق پر قائم نہیں رہیں گی۔ لہذا انہیں دنیا میں کچھ عرصے لطف اٹھانے کا موقع دیا جائے گا۔
لیکن ان کا آخری انجام ان کے کفر کی وجہ سے یہی ہوگا کہ وہ دنیا یا آخرت میں اللہ تعالیٰ کے عذاب میں گرفتار ہوں گے۔