آسان قرآن
Aasan Quran · 13. Ar-Ra'd · Ayah 6
وَ یَسْتَعْجِلُوْنَكَ بِالسَّیِّئَةِ قَبْلَ الْحَسَنَةِ وَ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِمُ الْمَثُلٰتُ١ؕ وَ اِنَّ رَبَّكَ لَذُوْ مَغْفِرَةٍ لِّلنَّاسِ عَلٰى ظُلْمِهِمْ١ۚ وَ اِنَّ رَبَّكَ لَشَدِیْدُ الْعِقَابِ﴿6﴾
- وَيَسْتَعْجِلُوْنَكَاور وہ تم سے جلدی مانگتے ہیں
- بِالسَّيِّئَةِبرائی (عذاب)
- قَبْلَ الْحَسَنَةِبھلائی (رحمت) سے پہلے
- وَاور حالانکہ
- قَدْ خَلَتْگزر چکی ہیں
- مِنْسے
- قَبْلِهِمُان سے قبل
- الْمَثُلٰتُسزائیں
- وَاِنَّاور بیشک
- رَبَّكَتمہارا رب
- لَذُوْ مَغْفِرَةٍالبتہ مغفرت والا
- لِّلنَّاسِلوگوں کے لیے
- عَلٰيپر
- ظُلْمِهِمْان کا ظلم
- وَاِنَّاور بیشک
- رَبَّكَتمہارا رب
- لَشَدِيْدُ الْعِقَابِالبتہ سخت عذاب دینے والا
11: کفار مکہ آنحضرت ﷺ سے یہ مطالبہ کرتے تھے کہ اگر ہمارا دین غلط ہے تو اللہ تعالیٰ سے کہیے کہ ہم پر عذاب نازل کردے۔ یہاں ان کے اس بےہودہ مطالبہ کی طرف اشارہ ہے۔
12: یعنی جو چھوٹے چھوٹے گناہ انسان سے نادانی میں سر زد ہوجائیں یا بڑے گناہ ہوں، مگر انسان ان سے توبہ کرلے تو اللہ تعالیٰ ان زیادتیوں کے باوجود اپنے بندوں کو معاف فرما دیتا ہے۔ لیکن کفر و شرک اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ ضد اور عناد کا معاملہ ایسا ہے کہ اس پر اللہ تعالیٰ کا عذاب بھی بڑا سخت ہے۔ لہذا بندوں کو یہ سوچ کر بےفکر نہ ہونا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ بڑا بخشنے والا ہے، اس لیے وہ ہماری ہر نافرمانی کو ضرور معاف فرما دے گا۔