آسان قرآن
Aasan Quran · 14. Ibrahim · Ayah 37
رَبَّنَاۤ اِنِّیْۤ اَسْكَنْتُ مِنْ ذُرِّیَّتِیْ بِوَادٍ غَیْرِ ذِیْ زَرْعٍ عِنْدَ بَیْتِكَ الْمُحَرَّمِ١ۙ رَبَّنَا لِیُقِیْمُوا الصَّلٰوةَ فَاجْعَلْ اَفْئِدَةً مِّنَ النَّاسِ تَهْوِیْۤ اِلَیْهِمْ وَ ارْزُقْهُمْ مِّنَ الثَّمَرٰتِ لَعَلَّهُمْ یَشْكُرُوْنَ﴿37﴾
- رَبَّنَآاے ہمارے رب
- اِنِّىْٓبیشک میں
- اَسْكَنْتُمیں نے بسایا
- مِنْسے۔ کچھ
- ذُرِّيَّتِيْاپنی اولاد
- بِوَادٍمیدان
- غَيْرِبغیر
- ذِيْ زَرْعٍکھیتی والی
- عِنْدَنزدیک
- بَيْتِكَتیرا گھر
- الْمُحَرَّمِاحترام والا
- رَبَّنَااے ہمارے رب
- لِيُقِيْمُواتاکہ قائم کریں
- الصَّلٰوةَنماز
- فَاجْعَلْپس کردے
- اَفْئِدَةًدل (جمع)
- مِّنَسے
- النَّاسِلوگ
- تَهْوِيْٓوہ مائل ہوں
- اِلَيْهِمْان کی طرف
- وَارْزُقْهُمْاور انہیں رزق دے
- مِّنَسے
- الثَّمَرٰتِپھل (جمع)
- لَعَلَّهُمْتاکہ وہ
- يَشْكُرُوْنَشکر کریں
27: حضرت ابراہیم ؑ کی دعا ایسی قبول ہوئی کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل مکہ مکرمہ کی طرف کھنچے چلے جاتے ہیں، موسم حج میں تو یہ نظارہ ہر شخص دیکھ سکتا ہے کہ کہاں کہاں سے لوگ مشقتیں اٹھا کر اس خشک اور بےآب وگیاہ علاقے میں پہنچتے ہیں، موسم حج کے علاوہ بھی لوگ بار بار عمرے اور دوسری عبادتوں کے لئے وہاں پہنچتے ہیں، اور جو ایک مرتبہ وہاں چلا جاتا ہے، اسے بار بار حاضری کا شوق لگا رہتا ہے، اور پھلوں کی افراط کا یہ عالم ہے کہ دنیا بھر کے پھل بڑی تعداد میں وہاں پہنچتے ہیں، حالانکہ وہاں کی زمین میں اپنا کوئی پھل پیدا نہیں ہوتا۔