IntroSurah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 15. Al-Hijr · Ayah 16

  1. وَ لَقَدْ جَعَلْنَا فِی السَّمَآءِ بُرُوْجًا وَّ زَیَّنّٰهَا لِلنّٰظِرِیْنَۙ﴿16﴾

    1. وَلَقَدْ جَعَلْنَااور یقیناً ہم نے بنائے
    2. فِيمیں
    3. السَّمَآءِآسمان
    4. بُرُوْجًابرج (جمع)
    5. وَّزَيَّنّٰهَااور اسے زینت دی
    6. لِلنّٰظِرِيْنَدیکھنے والوں کے لیے
Translation · Aasan Quran
اور ہم نے آسمان میں بہت سے برج بنائے ہیں۔ (6) اور اس کو دیکھنے والوں کے لیے سجاوٹ عطا کی ہے۔ (7)
Tafseer · Aasan Quran

6: برج اصل میں قلعے کو کہتے ہیں، لیکن اکثر مفسرین نے کہا ہے یہاں بروج سے مراد ستارے ہیں

7: یعنی آسمان ستاروں سے سجا ہوا نظر آتا ہے یہاں یہ بات واضح رہنی چاہیے کہ قرآن کریم نے آسمان کا لفظ مختلف مقامات پر مختلف معنی میں استعمال فرمایا ہے کہیں اس سے مراد ان سات آسمانوں میں سے کوئی آسمان ہوتا ہے جن کے بارے میں قرآن کریم نے فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اوپر تلے پیدا فرمایا ہے اور کہیں اس سے اوپر کی سمت مراد ہوتی ہے چنانچہ آگے آیت نمبر 21 میں جہاں یہ فرمایا گیا ہے کہ آسمان سے پانی ہم نے اتارا ہے وہاں آسمان سے ہی معنی مراد ہیں۔ بظاہر اس آیت میں بھی یہی معنی مراد ہیں۔