IntroSurah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 16. An-Nahl · Ayah 101

  1. وَ اِذَا بَدَّلْنَاۤ اٰیَةً مَّكَانَ اٰیَةٍ١ۙ وَّ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا یُنَزِّلُ قَالُوْۤا اِنَّمَاۤ اَنْتَ مُفْتَرٍ١ؕ بَلْ اَكْثَرُهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ﴿101﴾

    1. وَاِذَااور جب
    2. بَدَّلْنَآہم بدلتے ہیں
    3. اٰيَةًکوئی حکم
    4. مَّكَانَجگہ
    5. اٰيَةٍدوسرا حکم
    6. وَّاللّٰهُاور اللہ
    7. اَعْلَمُخوب جانتا ہے
    8. بِمَااس کو جو
    9. يُنَزِّلُوہ نازل کرتا ہے
    10. قَالُوْٓاوہ کہتے ہیں
    11. اِنَّمَآاس کے سوا نہیں
    12. اَنْتَتو
    13. مُفْتَرٍتم گھڑ لیتے ہو
    14. بَلْبلکہ
    15. اَكْثَرُهُمْان میں اکثر
    16. لَا يَعْلَمُوْنَعلم نہیں رکھتے
Translation · Aasan Quran
اور جب ہم ایک آیت کو دوسری آیت سے بدلتے ہیں۔ (44) اور اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ وہ کیا نازل کرے تو یہ (کافر) کہتے ہیں کہ : تم تو اللہ پر جھوٹ باندھنے والے ہو۔ حالانکہ ان میں سے اکثر لوگ حقیقت کا علم نہیں رکھتے۔
Tafseer · Aasan Quran

44: اللہ تعالیٰ مختلف حالات کے لحاظ سے اپنے احکام میں کبھی کبھی تبدیلی فرماتے تھے، جیسا کہ قبلے کے احکام کے متعلق سورة بقرہ میں تفصیل گزرچکی ہے، اس پر کفار اعتراض کرتے تھے کہ یہ احکام کیوں بدلے جاتے ہیں ؟ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ اللہ کا کلام نہیں بلکہ (معاذ اللہ) آنحضرت ﷺ اپنی طرف سے یہ تبدیلیاں کررہے ہیں، اس آیت میں اس اعتراض کا جواب دیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتے ہیں کہ کس وقت کونسا حکم نازل کیا جائے۔