آسان قرآن
Aasan Quran · 16. An-Nahl · Ayah 103
وَ لَقَدْ نَعْلَمُ اَنَّهُمْ یَقُوْلُوْنَ اِنَّمَا یُعَلِّمُهٗ بَشَرٌ١ؕ لِسَانُ الَّذِیْ یُلْحِدُوْنَ اِلَیْهِ اَعْجَمِیٌّ وَّ هٰذَا لِسَانٌ عَرَبِیٌّ مُّبِیْنٌ﴿103﴾
- وَاور
- لَقَدْ نَعْلَمُہم خوب جانتے ہیں
- اَنَّهُمْکہ وہ
- يَقُوْلُوْنَوہ کہتے ہیں
- اِنَّمَااس کے سوا نہیں
- يُعَلِّمُهٗاس کو سکھاتا ہے
- بَشَرٌایک آدمی
- لِسَانُزبان
- الَّذِيْوہ جو کہ
- يُلْحِدُوْنَکجراہی (نسبت) کرتے ہیں
- اِلَيْهِاس کی طرف
- اَعْجَمِيٌّعجمی
- وَّھٰذَااور یہ
- لِسَانٌزبان
- عَرَبِيٌّعربی
- مُّبِيْنٌواضح
Translation · Aasan Quran
اور (اے پیغمبر) ہمیں معلوم ہے کہ یہ لوگ (تمہارے بارے میں) یہ کہتے ہیں کہ : ان کو تو ایک انسان سکھاتا پڑھاتا ہے۔ (حالانکہ) جس شخص کا یہ حوالہ دے رہے ہیں اس کی زبان عجمی ہے۔ (45) اور یہ (قرآن کی زبان) صاف عربی زبان ہے
Tafseer · Aasan Quran
45: مکہ مکرمہ میں ایک لوہار تھا جو آنحضرت ﷺ کی باتیں دل لگا کر سنا کرتا تھا، اس لئے آپ ﷺ کبھی کبھی اس کے پاس تشریف لے جایا کرتے تھے اور وہ کبھی کبھی آپ کو انجیل کی کوئی بات بھی سنادیا کرتا تھا، مکہ مکرمہ کے بعض کافروں نے اس کو بنیاد بناکر یہ کہنا شروع کردیا کہ آنحضرت ﷺ یہ قرآن اس لوہار سے سیکھتے ہیں، یہ آیت کریمہ اس اعتراض کی لغویت کو بیان کررہی ہے کہ وہ بیچارہ لوہار تو عرب نہیں ہے، عجمی ہے، وہ عربی زبان کے اس فصیح وبلیغ کلام کا مصنف کیسے ہوسکتا ہے۔