آسان قرآن
Aasan Quran · 16. An-Nahl · Ayah 106
مَنْ كَفَرَ بِاللّٰهِ مِنْۢ بَعْدِ اِیْمَانِهٖۤ اِلَّا مَنْ اُكْرِهَ وَ قَلْبُهٗ مُطْمَئِنٌّۢ بِالْاِیْمَانِ وَ لٰكِنْ مَّنْ شَرَحَ بِالْكُفْرِ صَدْرًا فَعَلَیْهِمْ غَضَبٌ مِّنَ اللّٰهِ١ۚ وَ لَهُمْ عَذَابٌ عَظِیْمٌ﴿106﴾
- مَنْجو
- كَفَرَمنکر ہوا
- بِاللّٰهِاللہ کا
- مِنْۢ بَعْدِبعد
- اِيْمَانِهٖٓاس کے ایمان
- اِلَّاسوائے
- مَنْجو
- اُكْرِهَمجبور کیا گیا
- وَقَلْبُهٗجبکہ اس کا دل
- مُطْمَئِنٌّۢمطمئن
- بِالْاِيْمَانِایمان پر
- وَلٰكِنْاور لیکن
- مَّنْجو
- شَرَحَکشادہ کرے
- بِالْكُفْرِکفر کے لیے
- صَدْرًاسینہ
- فَعَلَيْهِمْتو ان پر
- غَضَبٌغضب
- مِّنَ اللّٰهِاللہ کا
- وَلَهُمْاور ان کے لیے
- عَذَابٌ عَظِيْمٌبڑا عذاب
Translation · Aasan Quran
جو شخص اللہ پر ایمان لانے کے بعد اس کے ساتھ کفر کا ارتکاب کرے، وہ نہیں جسے زبردستی (کفر کا کلمہ کہنے پر) مجبور کردیا گیا ہو، جبکہ اس کا دل ایمان پر مطمئن ہو، بلکہ وہ شخص جس نے اپنا سینہ کفر کے لیے کھول دیا ہو۔ تو ایسے لوگوں پر اللہ کی طرف سے غضب نازل ہوگا، (46) اور ان کے لیے زبردست عذاب تیار ہے۔
Tafseer · Aasan Quran
46: یعنی کسی شخص کو جان کا خوف ہو کہ اگر زبان سے کفر کا کلمہ نہیں کہے گا تو جان چلی جائے گی، تو ایسا شخص معذور ہے، جبکہ اس کا دل ایمان پر مطمئن ہو، لیکن اللہ تعالیٰ کا غضب اس پر نازل ہوگا جو اپنے اختیار کی وجہ سے کفر کی باتیں کرے۔