آسان قرآن
Aasan Quran · 16. An-Nahl · Ayah 112
وَ ضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا قَرْیَةً كَانَتْ اٰمِنَةً مُّطْمَئِنَّةً یَّاْتِیْهَا رِزْقُهَا رَغَدًا مِّنْ كُلِّ مَكَانٍ فَكَفَرَتْ بِاَنْعُمِ اللّٰهِ فَاَذَاقَهَا اللّٰهُ لِبَاسَ الْجُوْعِ وَ الْخَوْفِ بِمَا كَانُوْا یَصْنَعُوْنَ﴿112﴾
- وَضَرَبَ اللّٰهُاور بیان کی اللہ نے
- مَثَلًاایک مثال
- قَرْيَةًایک بستی
- كَانَتْوہ تھی
- اٰمِنَةًبےخوف
- مُّطْمَئِنَّةًمطمئن
- يَّاْتِيْهَااس کے پاس آتا تھا
- رِزْقُهَااس کا رزق
- رَغَدًابافراغت
- مِّنْسے
- كُلِّ مَكَانٍہر جگہ
- فَكَفَرَتْپھر اس نے ناشکری کی
- بِاَنْعُمِنعمتوں سے
- اللّٰهِاللہ
- فَاَذَاقَهَاتو چکھایا اس کو
- اللّٰهُاللہ
- لِبَاسَلباس
- الْجُوْعِبھوک
- وَالْخَوْفِاور خوف
- بِمَااس کے بدلے جو
- كَانُوْا يَصْنَعُوْنَوہ کرتے تھے
48: یہ اللہ تعالیٰ نے ایک عام مثال دی ہے کہ جو بستیاں خوشحال تھیں، جب انہوں نے اللہ تعالیٰ کی ناشکری اور نافرمانی پر کمر باندھ لی تو اللہ تعالیٰ نے ان کو عذاب کا مزہ چکھایا لیکن بعض مفسرین نے کہا ہے کہ اس سے مراد مکہ مکرمہ کی بستی ہے جس میں سب لوگ خوشحالی اور امن کے ساتھ رہ رہے تھے، لیکن جب انہوں نے آنحضرت ﷺ کو جھٹلایا تو ان پر سخت قسم کا قحط مسلط کردیا گیا جس کے نتیجے میں لوگ چمڑا تک کھانے پر مجبور ہوئے۔ بعد میں انہوں نے آنحضرت ﷺ سے درخواست کی کہ آپ قحط دور ہونے کی دعا فرمائیں۔ چنانچہ وہ آپ کی دعا سے دور ہوا۔
اس واقعے کا ذکر سورة دخان میں بھی آنے والا ہے۔