آسان قرآن
Aasan Quran · 16. An-Nahl · Ayah 118
وَ عَلَى الَّذِیْنَ هَادُوْا حَرَّمْنَا مَا قَصَصْنَا عَلَیْكَ مِنْ قَبْلُ١ۚ وَ مَا ظَلَمْنٰهُمْ وَ لٰكِنْ كَانُوْۤا اَنْفُسَهُمْ یَظْلِمُوْنَ﴿118﴾
- وَاور
- عَلَيپر
- الَّذِيْنَ هَادُوْاجو لوگ یہودی ہوئے (یہودی)
- حَرَّمْنَاہم نے حرام کیا
- مَا قَصَصْنَاجو ہم نے بیان کیا
- عَلَيْكَتم پر (سے)
- مِنْ قَبْلُاس سے قبل
- وَاور
- مَا ظَلَمْنٰهُمْنہیں ہم نے ظلم کیا ان پر
- وَلٰكِنْبلکہ
- كَانُوْٓاوہ تھے
- اَنْفُسَهُمْاپنے اوپر
- يَظْلِمُوْنَظلم کرتے
Translation · Aasan Quran
اور یہودیوں کے لیے ہم نے وہ چیزیں حرام کی تھیں جن کا تذکرہ ہم تم سے پہلے ہی کرچکے ہیں۔ (51) اور ہم نے ان پر کوئی ظلم نہیں کیا بلکہ وہ خود اپنی جانوں پر ظلم ڈھاتے رہے۔
Tafseer · Aasan Quran
51: بتلانا یہ مقصود ہے کہ کفار مکہ اپنے آپ کو حضرت ابراہیم ؑ کے دین کا پیرو کہتے تھے، حالانکہ جن حلال چیزوں کو ان مشرکین نے حرام کر رکھا تھا۔ وہ حضرت ابراہیم ؑ کے وقت ہی سے حلال چلی آتی تھیں۔ البتہ ان میں سے صرف چند چیزوں کو یہودیوں پر بطور سزا حرام کردیا گیا تھا۔
جیسا کہ سورة نساء آیت 16 میں گذر چکا ہے۔ باقی سب چیزیں اس وقت سے آج تک حلال ہی چلی آتی ہیں۔