IntroSurah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 16. An-Nahl · Ayah 128

  1. اِنَّ اللّٰهَ مَعَ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا وَّ الَّذِیْنَ هُمْ مُّحْسِنُوْنَ۠ع﴿128﴾

    1. اِنَّبیشک
    2. اللّٰهَاللہ
    3. مَعَساتھ
    4. الَّذِيْنَوہ لوگ جو
    5. اتَّقَوْاانہوں نے پرہیزگاری کی
    6. وَّالَّذِيْنَاور وہ لوگ جو
    7. هُمْوہ
    8. مُّحْسِنُوْنَنیکو کار (جمع)
Translation · Aasan Quran
یقین رکھو کہ اللہ ان لوگوں کا ساتھی ہے جو تقوی اختیار کرتے ہیں اور جو احسان پر عمل پیرا ہیں۔ (53)
Tafseer · Aasan Quran

53: ”احسان“ بڑا عام لفظ ہے جس میں ہر طرح کے نیک کام داخل ہیں۔ اور ایک حدیث میں اس کی یہ تشریح فرمائی گئی ہے کہ انسان اللہ تعالیٰ کی عبادت اس طرح کرے کہ جیسے وہ اللہ تعالیٰ کو دیکھ رہا ہو، یا کم از کم اس تصور کے ساتھ کہ وہ مجھے دیکھ رہا ہے۔ اللہم اجعلنا من المحسنین۔