IntroSurah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 16. An-Nahl · Ayah 28

  1. الَّذِیْنَ تَتَوَفّٰىهُمُ الْمَلٰٓئِكَةُ ظَالِمِیْۤ اَنْفُسِهِمْ١۪ فَاَلْقَوُا السَّلَمَ مَا كُنَّا نَعْمَلُ مِنْ سُوْٓءٍ١ؕ بَلٰۤى اِنَّ اللّٰهَ عَلِیْمٌۢ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ﴿28﴾

    1. الَّذِيْنَوہ جو کہ
    2. تَتَوَفّٰىهُمُان کی جان نکالتے ہیں
    3. الْمَلٰٓئِكَةُفرشتے
    4. ظَالِمِيْٓظلم کرتے ہوئے
    5. اَنْفُسِهِمْاپنے اوپر
    6. فَاَلْقَوُاپس ڈالیں گے
    7. السَّلَمَپیغام اطاعت
    8. مَا كُنَّا نَعْمَلُہم نہ کرتے تھے
    9. مِنْ سُوْٓءٍکوئی برائی
    10. بَلٰٓىہاں ہاں
    11. اِنَّبیشک
    12. اللّٰهَاللہ
    13. عَلِيْمٌجاننے والا
    14. بِمَاوہ جو
    15. كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَتم کرتے تھے
Translation · Aasan Quran
جن کی روحیں فرشتوں نے اس حالت میں قبض کیں جب انہوں نے اپنی جانوں پر (کفر کی وجہ سے) ظلم کر رکھا تھا۔ (15) اس موقع پر لوگ بڑی فرمانبرداری کے بول بولیں گے کہ ہم تو کوئی برا کام نہیں کرتے تھے۔ (ان سے کہا جائے گا) کیسے نہیں کرتے تھے ؟ اللہ کو سب معلوم ہے کہ تم کیا کچھ کرتے رہے ہو۔
Tafseer · Aasan Quran

15: اس سے معلوم ہوا کہ عذاب صرف ان لوگوں کو ہوگا جو کفر کی حالت میں مرے ہوں۔ اگر کوئی مرنے سے پہلے پہلے سچی توبہ کرلے تو اس کی توبہ قبول ہوجاتی ہے اور اسے معاف کردیا جاتا ہے