آسان قرآن
Aasan Quran · 17. Al-Israa · Ayah 60
وَ اِذْ قُلْنَا لَكَ اِنَّ رَبَّكَ اَحَاطَ بِالنَّاسِ١ؕ وَ مَا جَعَلْنَا الرُّءْیَا الَّتِیْۤ اَرَیْنٰكَ اِلَّا فِتْنَةً لِّلنَّاسِ وَ الشَّجَرَةَ الْمَلْعُوْنَةَ فِی الْقُرْاٰنِ١ؕ وَ نُخَوِّفُهُمْ١ۙ فَمَا یَزِیْدُهُمْ اِلَّا طُغْیَانًا كَبِیْرًا۠ع﴿60﴾
- وَاِذْاور جب
- قُلْنَاہم نے کہا
- لَكَتم سے
- اِنَّبیشک
- رَبَّكَتمہارا رب
- اَحَاطَاحاطہ کیے ہوئے
- بِالنَّاسِلوگوں کو
- وَمَا جَعَلْنَااور ہم نے نہیں کیا
- الرُّءْيَانمائش
- الَّتِيْٓوہ جو کہ
- اَرَيْنٰكَہم نے تمہیں دکھائی
- اِلَّامگر
- فِتْنَةًآزمائش
- لِّلنَّاسِلوگوں کے لیے
- وَالشَّجَرَةَور (تھوہر) کا درخت
- الْمَلْعُوْنَةَجس پر لعنت کی گئی
- فِي الْقُرْاٰنِقرآن میں
- وَنُخَوِّفُهُمْاور ہم ڈراتے ہیں انہیں
- فَمَا يَزِيْدُهُمْتو نہیں بڑھتی انہیں
- اِلَّامگر (صرف)
- طُغْيَانًاسرکشی
- كَبِيْرًابڑی
32: یعنی اللہ تعالیٰ نے آنحضرت ﷺ کو بتادیا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے علم میں ہے کہ یہ ہٹ دھرم لوگ کسی صورت میں ایمان نہیں لائیں گے، چنانچہ ان کی ہٹ دھرمی کی دو مثالیں دی گئی ہیں ایک یہ کہ اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو معراج کے موقع پر جو نظارہ دکھایا وہ آپ کے پیغمبر ہونے کی کھلی دلیل تھی، کافروں نے آپ سے بیت المقدس کے بارے میں مختلف سوالات کئے، اور آپ نے سب کے ٹھیک ٹھیک جوابات دے دئیے، جس سے یہ بات واضح ہوگئی کہ واقعی آپ نے راتوں رات یہ سفر کیا ہے ؛ لیکن اتنی کھلی ہوئی بات سامنے آجانے کے بعد بھی یہ لوگ اپنی ہٹ دھرمی پر ڈٹے رہے، دوسری مثال یہ ہے کہ قرآن کریم نے فرمایا تھا کہ زقوم کا درخت دوزخیوں کی غذا ہوگی، اور یہ بھی فرمایا تھا کہ یہ درخت جہنم ہی میں پیدا ہوتا ہے، اس پر کافروں نے ایمان لانے کے بجائے مذاق اڑانا شروع کیا کہ بھلا آگ میں درخت کیسے پیدا ہوسکتا ہے اور یہ نہ سوچا کہ جس ذات نے آگ پیدا کی ہے، اگر وہ اسی آگ میں کوئی درخت بھی پیدا کردے جس کی خاصیت عام درختوں سے مختلف ہو تو بھلا اس میں تعجب کی کیا بات ہے۔
33: یعنی ا سے ہدایت حاصل کرنے کے بجائے یہ اور گمراہی میں پڑگئے جس کی تفصیل اوپر کے حاشیہ میں گذری۔