آسان قرآن
Aasan Quran · 18. Al-Kahf · Ayah 22
سَیَقُوْلُوْنَ ثَلٰثَةٌ رَّابِعُهُمْ كَلْبُهُمْ١ۚ وَ یَقُوْلُوْنَ خَمْسَةٌ سَادِسُهُمْ كَلْبُهُمْ رَجْمًۢا بِالْغَیْبِ١ۚ وَ یَقُوْلُوْنَ سَبْعَةٌ وَّ ثَامِنُهُمْ كَلْبُهُمْ١ؕ قُلْ رَّبِّیْۤ اَعْلَمُ بِعِدَّتِهِمْ مَّا یَعْلَمُهُمْ اِلَّا قَلِیْلٌ١۫۬ فَلَا تُمَارِ فِیْهِمْ اِلَّا مِرَآءً ظَاهِرًا١۪ وَّ لَا تَسْتَفْتِ فِیْهِمْ مِّنْهُمْ اَحَدًا۠ع﴿22﴾
- سَيَقُوْلُوْنَاب وہ کہیں گے
- ثَلٰثَةٌتین
- رَّابِعُهُمْان کا چوتھا
- كَلْبُهُمْان کا کتا
- وَيَقُوْلُوْنَاور وہ کہیں گے
- خَمْسَةٌپانچ
- سَادِسُهُمْان کا چھٹا
- كَلْبُهُمْان کا کتا
- رَجْمًۢابات پھینکنا
- بِالْغَيْبِبن دیکھے
- ۚ وَيَقُوْلُوْنَاور کہیں گے وہ
- سَبْعَةٌسات
- وَّثَامِنُهُمْاور ان کا آٹھواں
- كَلْبُهُمْان کا کتا
- قُلْکہ دیں
- رَّبِّيْٓمیرا رب
- اَعْلَمُخوب جانتا ہے
- بِعِدَّتِهِمْان کی گنتی (تعداد)
- مَّا يَعْلَمُهُمْانہیں نہیں جانتے ہیں
- اِلَّامگر صرف
- قَلِيْلٌتھوڑے
- فَلَا تُمَارِپس نہ جھگڑو
- فِيْهِمْان میں
- اِلَّاسوائے
- مِرَآءًبحث
- ظَاهِرًاظاہری (سرسری)
- وَّاور
- لَا تَسْتَفْتِنہ پوچھ
- فِيْهِمْان میں
- مِّنْهُمْان میں سے
- اَحَدًاکسی
17: اس آیت نے یہ مستقل سبق دے دیا ہے کہ جس معاملے پر انسان کا کوئی عملی مسئلہ موقوف نہ ہو، اس کے بارے میں خواہ مخواہ بحثیں نہیں کرنی چاہئیں۔ اصحاب کہف کے واقعے میں اصل سبق لینے کی بات یہ ہے کہ انہوں نے کس طرح ناموافق حالات میں حق پر ثابت قدم رہنے کا مظاہرہ کیا، اور پھر اللہ تعالیٰ نے کس طرح ان کی مدد فرمائی۔ رہا یہ کہ ان کی صحیح تعداد کیا تھی ؟
یہ کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے جس پر بحث کا بازار گرم کیا جائے۔ لہذا اس میں الجھنے کے بجائے یہ ہدایت دی گئی ہے کہ اگر کوئی اس معاملے میں بحث کرنا بھی چاہے تو اسے سرسری گفتگو کر کے ٹال دو ، اور اپنا وقت ضائع نہ کرو۔