آسان قرآن
Aasan Quran · 19. Maryam · Ayah 21
قَالَ كَذٰلِكِ١ۚ قَالَ رَبُّكِ هُوَ عَلَیَّ هَیِّنٌ١ۚ وَ لِنَجْعَلَهٗۤ اٰیَةً لِّلنَّاسِ وَ رَحْمَةً مِّنَّا١ۚ وَ كَانَ اَمْرًا مَّقْضِیًّا﴿21﴾
- قَالَاس نے کہا
- كَذٰلِكِیونہی
- قَالَفرمایا
- رَبُّكِتیرا رب
- هُوَوہ یہ
- عَلَيَّمجھ پر
- هَيِّنٌآسان
- وَلِنَجْعَلَهٗٓاور تاکہ ہم اسے بنائیں
- اٰيَةًایک نشانی
- لِّلنَّاسِلوگوں کے لیے
- وَرَحْمَةًاور رحمت
- مِّنَّااپنی طرف سے
- وَكَانَاور ہے
- اَمْرًاایک امر
- مَّقْضِيًّاطے شدہ
11: انسان کی پیدائش کا عام طریقہ تو یہ ہے کہ وہ مرد اور عورت دونوں کے ملاپ سے پیدا ہوتا ہے۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم ؑ کو اس طرح پیدا فرمایا کہ ان کی پیدائش میں نہ کسی مرد کا کوئی دخل تھا، نہ کسی عورت کا، اور حضرت حواء کو چونکہ انہی کی پسلی سے پیدا کیا گیا، اس لیے ان کی پیدائش میں مرد کا تو فی الجملہ دخل تھا، عورت کا کوئی دخل نہیں تھا۔ اب اللہ تعالیٰ نے پیدائش کی چوتھی صورت اپنی قدرت سے ظاہر فرمائی کہ حضرت عیسیٰ ؑ کو باپ کے بغیر صرف ماں سے پیدا فرمایا۔
اس سے ایک تو اللہ تعالیٰ کی قدرت کا مظاہرہ مقصود تھا اور دوسرے وہ ایک پیغمبر کی حیثیت میں لوگوں کے لیے رحمت بن کر تشریف لا رہے تھے۔