IntroSurah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 109

  1. وَدَّ كَثِیْرٌ مِّنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ لَوْ یَرُدُّوْنَكُمْ مِّنْۢ بَعْدِ اِیْمَانِكُمْ كُفَّارًا١ۖۚ حَسَدًا مِّنْ عِنْدِ اَنْفُسِهِمْ مِّنْۢ بَعْدِ مَا تَبَیَّنَ لَهُمُ الْحَقُّ١ۚ فَاعْفُوْا وَ اصْفَحُوْا حَتّٰى یَاْتِیَ اللّٰهُ بِاَمْرِهٖ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ﴿109﴾

    1. وَدَّ کَثِیْرٌچاہا بہت
    2. مِنْ اَهْلِ الْكِتَابِاہل کتاب میں سے
    3. لَوْ يَرُدُّوْنَكُمْکاش تمہیں لوٹادیں
    4. مِنْسے
    5. بَعْدِبعد
    6. اِیْمَانِكُمْتمہارا ایمان
    7. كُفَّارًاکفر میں
    8. حَسَدًاحسد
    9. مِنْ عِنْدِوجہ سے
    10. اَنْفُسِهِمْاپنے دل
    11. مِنْسے
    12. بَعْدِبعد
    13. مَاجبکہ
    14. تَبَيَّنَواضح ہوگیا
    15. لَهُمُان پر
    16. الْحَقُّحق
    17. فَاعْفُوْاپس تم معاف کر دو
    18. وَ اصْفَحُوْااور در گزر کرو
    19. حَتّٰىیہاں تک
    20. يَأْتِيَ اللّٰهُاللہ لائے
    21. بِاَمْرِهٖاپنا حکم
    22. اِنَّ اللہبیشک اللہ
    23. عَلٰىپر
    24. كُلِّ شَيْءٍہر چیز
    25. قَدِیْرٌقادر
Translation · Aasan Quran
(مسلمانو) بہت سے اہل کتاب اپنے دلوں کے حسد کی بنا پر یہ چاہتے ہیں کہ تمہارے ایمان لانے کے بعد تمہیں پلٹا کر پھر کافر بنادیں، باوجودیکہ حق ان پر واضح ہوچکا ہے۔ چنانچہ تم معاف کرو اور درگزر سے کام لو یہاں تک کہ اللہ خود اپنا فیصلہ بھیج دے۔ بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔
The commentary on this passage starts at ayah 2:108.Read it