آسان قرآن
Aasan Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 125
وَ اِذْ جَعَلْنَا الْبَیْتَ مَثَابَةً لِّلنَّاسِ وَ اَمْنًا١ؕ وَ اتَّخِذُوْا مِنْ مَّقَامِ اِبْرٰهٖمَ مُصَلًّى١ؕ وَ عَهِدْنَاۤ اِلٰۤى اِبْرٰهٖمَ وَ اِسْمٰعِیْلَ اَنْ طَهِّرَا بَیْتِیَ لِلطَّآئِفِیْنَ وَ الْعٰكِفِیْنَ وَ الرُّكَّعِ السُّجُوْدِ﴿125﴾
- وَاِذْاور جب
- جَعَلْنَاہم نے بنایا
- الْبَيْتَخانہ کعبہ
- مَثَابَةًاجتماع کی جگہ
- لِلنَّاسِلوگوں کے لئے
- وَاَمْنًااور امن کی جگہ
- وَاتَّخِذُوْااور تم بناؤ
- مِنْسے
- مَقَامِمقام
- اِبْرَاهِيمَابراہیم
- مُصَلًّىنماز کی جگہ
- وَعَهِدْنَااور ہم نے حکم دیا
- اِلٰىکو
- اِبْرَاهِيمَابراہیم
- وَاِسْمَاعِيلَاور اسماعیل
- اَنْ طَهِّرَاکہ پاک رکھیں
- بَيْتِيَوہ میرا گھر
- لِلطَّائِفِينَطواف کرنے والوں کیلئے
- وَالْعَاكِفِينَاور اعتکاف کرنے والے
- وَالرُّکَعِاور رکوع کرنے والے
- السُّجُوْدِاور سجدہ کرنے والے
81: اللہ تعالیٰ نے بیت اللہ کی یہ حرمت رکھی ہے کہ نہ صرف مسجد حرام میں بلکہ اس کے ارد گرد کے وسیع علاقے میں جسے حرم کہا جاتا ہے، نہ کسی انسان کو قتل کیا جاسکتا ہے نہ شدید دفاعی ضرورت کے بغیر جنگ کرنا جائز ہے، نہ کسی جانور کا شکار حلال ہے، نہ کوئی خود رو پودا اکھاڑنے کی اجازت ہے، نہ کسی جانور کو قید رکھا جاسکتا ہے، اس طرح یہ صرف انسانوں کے لئے ہی نہیں حیوانات اور نباتات کے لئے بھی امن کی جگہ ہے۔
82: مقام ابراہیم اس پتھر کا نام ہے جس پر کھڑے ہو کر حضرت ابراہیم ؑ نے بیت اللہ تعمیر کیا تھا، یہ پتھر آج بھی موجود ہے اور یہ حکم دیا گیا ہے کہ ہر وہ شخص جو بیت اللہ کا طواف کرے سات چکر لگانے کے بعد اس پتھر کے سامنے کھڑا ہو کر بیت اللہ کا رخ کرے اور دو رکعتیں پڑھے ان رکعتوں کا اسی جگہ پڑھنا افضل ہے۔