IntroSurah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 127

  1. وَ اِذْ یَرْفَعُ اِبْرٰهٖمُ الْقَوَاعِدَ مِنَ الْبَیْتِ وَ اِسْمٰعِیْلُ١ؕ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا١ؕ اِنَّكَ اَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ﴿127﴾

    1. وَاور
    2. اِذْجب
    3. يَرْفَعُاٹھاتے تھے
    4. اِبْرَاهِيمُابراہیم
    5. الْقَوَاعِدَبنیادیں
    6. مِنَ الْبَيْتِخانہ کعبہ کی
    7. وَاور
    8. اِسْمَاعِيلُاسماعیل
    9. رَبَّنَاہمارے رب
    10. تَقَبَّلْقبول فرما
    11. مِنَّاہم سے
    12. اِنَکَبیشک
    13. اَنْتَتو
    14. السَّمِيعُسننے والا
    15. الْعَلِيمُجاننے والا
Translation · Aasan Quran
اور اس وقت کا تصور کرو جب ابراہیم بیت اللہ کی بنیادیں اٹھا رہے تھے (83) اور اسماعیل بھی (ان کے ساتھ شریک تھے، اور دونوں یہ کہتے جاتے تھے کہ) اے ہمارے پروردگار ! ہم سے (یہ خدمت) قبول فرما لے۔ بیشک تو اور صرف تو ہی، ہر ایک کی سننے والا، ہر ایک کو جاننے والا ہے۔
Tafseer · Aasan Quran

83: بیت اللہ جسے کعبہ بھی کہتے ہیں درحقیقت حضرت آدم ؑ کے وقت سے تعمیر چلاآتا ہے لیکن حضرت ابراہیم ؑ کے دور میں وہ حوادث روزگار سے منہدم ہوچکا تھا، حضرت ابراہیم ؑ کو اسے از سر نو انہی بنیادوں پر تعمیر کرنے کا حکم ہوا تھا جو پہلے سے موجود تھیں اور اللہ تعالیٰ نے بذریعۂ وحی آپ کو بتادی تھیں، اسی لئے قرآن کریم نے یہاں یہ نہیں فرمایا کہ وہ بیت اللہ تعمیر کررہے تھے بلکہ یہ فرمایا ہے کہ وہ اس کی بنیادیں اٹھا رہے تھے