IntroSurah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 173

  1. اِنَّمَا حَرَّمَ عَلَیْكُمُ الْمَیْتَةَ وَ الدَّمَ وَ لَحْمَ الْخِنْزِیْرِ وَ مَاۤ اُهِلَّ بِهٖ لِغَیْرِ اللّٰهِ١ۚ فَمَنِ اضْطُرَّ غَیْرَ بَاغٍ وَّ لَا عَادٍ فَلَاۤ اِثْمَ عَلَیْهِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ﴿173﴾

    1. اِنَّمَادر حقیقت
    2. حَرَّمَحرام کیا
    3. عَلَيْكُمُتم پر
    4. الْمَيْتَةَمردار
    5. وَالدَّمَاور خون
    6. وَلَحْمَاور گوشت
    7. الْخِنْزِيْرِسور
    8. وَمَآاور جو
    9. اُهِلَّپکارا گیا
    10. بِهٖاس پر
    11. لِغَيْرِ اللّٰهِاللہ کے سوا
    12. فَمَنِپس جو
    13. اضْطُرَّلاچار ہوجائے
    14. غَيْرَ بَاغٍنہ سرکشی کرنے والا
    15. وَّلَااور نہ
    16. عَادٍحد سے بڑھنے والا
    17. فَلَاتو نہیں
    18. اِثْمَگناہ
    19. عَلَيْهِاس پر
    20. اِنَّبیشک
    21. اللّٰهَاللہ
    22. غَفُوْرٌبخشنے والا
    23. رَّحِيْمٌرحم کرنے والا ہے
Translation · Aasan Quran
اس نے تو تمہارے لئے بس مردار جانور، خون اور سور حرام کیا ہے، نیز وہ جانور جس پر اللہ کے سوا کسی اور کا نام پکارا گیا ہو (107) ہاں اگر کوئی شخص انتہائی مجبوری کی حالت میں ہو (اور ان چیزوں میں سے کچھ کھالے) جبکہ اس کا مقصد نہ لذت حاصل کرنا ہو اور نہ وہ (ضرورت کی) حد سے آگے بڑھے تو اس پر کوئی گناہ نہیں۔ یقینا اللہ بہت بخشنے والا بڑا مہربان ہے۔
Tafseer · Aasan Quran

107: اس آیت میں تمام حرام چیزوں کا احاطہ کرنا مقصود نہیں بلکہ مقصد یہ جتلانا ہے کہ جن جانوروں کو تم نے حرام سمجھ رکھا ہے وہ تو اللہ نے حرام نہیں کئے، تم خوامخواہ ان کی حرمت اللہ کے ذمے لگا رہے ہو، البتہ کئی چیزیں ایسی ہیں جن کو تم حرام نہیں سمجھتے مگر اللہ نے انہیں حرام قرار دیا ہے، حرام چیزیں وہ نہیں ہیں جو تم سمجھ رہے ہو حرام تو وہ ہیں جنہیں تم نے حلال سمجھا ہوا ہے۔