IntroSurah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 194

  1. اَلشَّهْرُ الْحَرَامُ بِالشَّهْرِ الْحَرَامِ وَ الْحُرُمٰتُ قِصَاصٌ١ؕ فَمَنِ اعْتَدٰى عَلَیْكُمْ فَاعْتَدُوْا عَلَیْهِ بِمِثْلِ مَا اعْتَدٰى عَلَیْكُمْ١۪ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ وَ اعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ مَعَ الْمُتَّقِیْنَ﴿194﴾

    1. اَلشَّهْرُ الْحَرَامُحرمت والا مہینہ
    2. بِالشَّهْرِ الْحَرَامِبدلہ حرمت والا مہینہ
    3. وَاور
    4. الْحُرُمٰتُحرمتیں
    5. قِصَاصٌقصاص
    6. فَمَنِپس جس
    7. اعْتَدٰىزیادتی کی
    8. عَلَيْكُمْتم پر
    9. فَاعْتَدُوْاتو تم زیادتی کرو
    10. عَلَيْهِاس پر
    11. بِمِثْلِجیسی
    12. مَاجو
    13. اعْتَدٰىاس نے زیادتی کی
    14. عَلَيْكُمْتم پر
    15. وَاتَّقُوااور تم ڈرو
    16. اللّٰهَاللہ
    17. وَاعْلَمُوْٓااور جان لو
    18. اَنَّکہ
    19. اللّٰهَاللہ
    20. مَعَساتھ
    21. المتَّقِيْنَپرہیزگاروں
Translation · Aasan Quran
حرمت والے مہینے کا بدلہ حرمت والا مہینہ ہے، اور حرمتوں پر بھی بدلے کے احکام جاری ہوتے ہیں (124) چنانچہ اگر کوئی شخص تم پر کوئی زیادتی کرے تو تم بھی ویسی ہی زیادتی اس پر کرو جیسی زیادتی اس نے تم پر کی ہو، اور اللہ سے ڈرتے رہو، اور اچھی طرح سمجھ لو کہ اللہ انہی کا ساتھی ہے جو اس کا خوف دل میں رکھتے ہیں
Tafseer · Aasan Quran

124: یعنی اگر کوئی شخص مہینے کی حرمت پامال کرکے تم سے لڑائی کرے تو تم بھی اس سے بدلہ لے سکتے ہو۔