آسان قرآن
Aasan Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 203
وَ اذْكُرُوا اللّٰهَ فِیْۤ اَیَّامٍ مَّعْدُوْدٰتٍ١ؕ فَمَنْ تَعَجَّلَ فِیْ یَوْمَیْنِ فَلَاۤ اِثْمَ عَلَیْهِ١ۚ وَ مَنْ تَاَخَّرَ فَلَاۤ اِثْمَ عَلَیْهِ١ۙ لِمَنِ اتَّقٰى١ؕ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ وَ اعْلَمُوْۤا اَنَّكُمْ اِلَیْهِ تُحْشَرُوْنَ﴿203﴾
- وَاذْكُرُوااور تم یاد رکھو
- اللّٰهَاللہ
- فِيْٓمیں
- اَ يَّامٍ مَّعْدُوْدٰتٍدن۔ گنتی کے
- فَمَنْپس جو
- تَعَجَّلَجلد چلا گیا
- فِيْمیں
- يَوْمَيْنِدو دن
- فَلَآتو نہیں
- اِثْمَگناہ
- عَلَيْهِاس پر
- وَمَنْاور جس
- تَاَخَّرَتاخیر کی
- فَلَآتو نہیں
- اِثْمَگناہ
- عَلَيْهِاس پر
- لِمَنِلیے۔ جو
- اتَّقٰىڈرتا رہا
- وَاتَّقُوااور تم ڈرو
- اللّٰهَاللہ
- وَاعْلَمُوْٓااور جان لو
- اَنَّكُمْکہ تم
- اِلَيْهِاس کی طرف
- تُحْشَرُوْنَجمع کیے جاؤگے
Translation · Aasan Quran
اور اللہ کو گنتی کے (ان چند) دنوں میں (جب تم منی میں مقیم ہو) یاد کرتے رہو۔ پھر جو شخص دو ہی دن میں جلدی چلا جائے اس پر بھی کوئی گناہ نہیں ہے اور جو شخص (ایک دن) بعد میں جائے اس پر بھی کوئی گناہ نہیں (135) یہ (تفصیل) اس کے لیے ہے جو تقوی اختیار کرے اور تم سب تقوی اختیار کرو، اور یقین رکھو کہ تم سب کو اسی کی طرف لے جا کر جمع کیا جائے گا۔
Tafseer · Aasan Quran
135: منیٰ میں تین دن گزارنا سنت ہے اور اس دوران جمرات پر کنکریاں مارنا واجب ہے، البتہ 12 تاریخ کے بعد منی سے چلا جانا جائز ہے، 13 تاریخ تک رکنا ضروری نہیں، اور اگر کوئی رکنا چاہے تو 13 تاریخ کو بھی رمی کرکے واپس جاسکتا ہے۔