آسان قرآن
Aasan Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 205
وَ اِذَا تَوَلّٰى سَعٰى فِی الْاَرْضِ لِیُفْسِدَ فِیْهَا وَ یُهْلِكَ الْحَرْثَ وَ النَّسْلَ١ؕ وَ اللّٰهُ لَا یُحِبُّ الْفَسَادَ﴿205﴾
- وَاِذَااور جب
- تَوَلّٰىوہ لوٹے
- سَعٰىدوڑتا پھرے
- فِيمیں
- الْاَرْضِزمین
- لِيُفْسِدَتاکہ فساد کرے
- فِيْهَااس میں
- وَيُهْلِكَاور تباہ کرے
- الْحَرْثَکھیتی
- وَاور
- النَّسْلَنسل
- وَاللّٰهُاور اللہ
- لَا يُحِبُّناپسند کرتا ہے
- الْفَسَادَفساد
Translation · Aasan Quran
اور جب اٹھ کرجاتا ہے تو زمین میں اس کی دوڑ دھوپ اس لئے ہوتی ہے کہ وہ اس میں فساد مچائے، اور فصلیں اور نسلیں تبارہ کرے، حالانکہ اللہ فساد کو پسند نہیں کرتا (136)
Tafseer · Aasan Quran
تشریح : بعض روایات میں ہے کہ اخنس بن شریق نامی ایک شخص مدینہ منورہ آیا تھا، اور اس نے آنحضرت ﷺ کے پاس آکر بڑی چکنی چپڑی باتیں کیں، اور اللہ کو گواہ بناکر اپنے ایمان لانے کا اظہار کیا ؛ لیکن جب واپس گیا تو راستے میں مسلمانوں کی کھیتیاں جلادیں اور ان کے مویشیوں کو ذبح کرڈالا، یہ آیات اس پس منظر میں نازل ہوئیں تھیں، البتہ ہر قسم کے منافقوں پر پوری اترتی ہیں۔