آسان قرآن
Aasan Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 25
وَ بَشِّرِ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ اَنَّ لَهُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ؕ كُلَّمَا رُزِقُوْا مِنْهَا مِنْ ثَمَرَةٍ رِّزْقًا١ۙ قَالُوْا هٰذَا الَّذِیْ رُزِقْنَا مِنْ قَبْلُ١ۙ وَ اُتُوْا بِهٖ مُتَشَابِهًا١ؕ وَ لَهُمْ فِیْهَاۤ اَزْوَاجٌ مُّطَهَّرَةٌ١ۙۗ وَّ هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ﴿25﴾
- وَبَشِّرِ الَّذِیْنَاور خوشخبری دو جو لوگ
- آمَنُوْاایمان لائے
- وَ عَمِلُوْاالصَّالِحَاتِاور انہوں نے عمل کئے نیک
- اَنَّ لَهُمْکہ ان کے لئے
- جَنَّاتٍباغات
- تَجْرِیْبہتی ہیں
- مِنْ تَحْتِهَاان کے نیچے سے
- الْاَنْهَارُنہریں
- كُلَّمَاجب بھی
- رُزِقُوْاکھانے کو دیا جائے گا
- مِنْهَااس سے
- مِنْ ۔ ثَمَرَةٍسے۔ کوئی پھل
- رِزْقًارزق
- قَالُوْاوہ کہیں گے
- هٰذَا الَّذِیْیہ وہ جو کہ
- رُزِقْنَاہمیں کھانے کو دیا گیا
- مِنْسے
- قَبْلُپہلے
- وَأُتُوْاحالانکہ انہیں دیا گیا ہے
- بِهٖاس سے
- مُتَشَابِهًاملتا جلتا
- وَلَهُمْاور ان کے لئے
- فِیْهَااس میں
- اَزْوَاجٌبیویاں
- مُطَهَّرَةٌپاکیزہ
- وَهُمْاور وہ
- فِیْهَااس میں
- خَالِدُوْنَہمیشہ رہیں گے
(20) یہ اسلام کے تیسرے عقیدے یعنی آخرت پر ایمان کا بیان ہے اس میں بتایا گیا ہے کہ مرنے کے بعد ایک اور زندگی آنے والی ہے جس میں ہر انسان کو اپنے تمام اعمال کا جواب دینا ہوگا اگر ایمان کے ساتھ نیک عمل کئے ہوں گے تو وہ جنت نصیب ہوگی جس کی ایک جھلک اس آیت میں دکھائی گئی ہے۔
(21) اس آیت میں یہ بتایا گیا ہے کہ جنت میں جب اہل جنت کو پھل دیا جائے گا تو وہ کہیں گے : یہ وہی ہے جو ہمیں اس سے پہلے کھانے کو دیا گیا، اس کا ایک مطلب تو یہ ہوسکتا ہے کہ جنت میں وقفہ وقفہ سے ایسے پھل دئے جائیں گے جو دیکھنے میں بالکل ملتے جلتے ہوں گے، مگر لذت اور ذائقے میں ہر پھل نیا ہوگا اور دوسرا مطلب یہ بھی ممکن ہے کہ جنت کے پھل دیکھنے میں دنیا کے پھلوں کی طرح ہوں گے اس لئے انہیں دیکھ کر جنتی یہ کہیں گے کہ یہ تو وہی پھل ہیں جو ہمیں پہلے یعنی دنیا میں ملے تھے ؛ لیکن جنت میں ان کی لذت اور خصوصیات دنیا کے پھلوں سے کہیں زیادہ ہوں گی۔